Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم بچ جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ रब, लशकरों के ख़ुदा, हमें बहाल कर। अपने चेहरे का नूर चमका तो हम नजात पाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے رب، لشکروں کے خدا، ہمیں بحال کر۔ اپنے چہرے کا نور چمکا تو ہم نجات پائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:19
11 حوالہ جات  

اَے خُدا، ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم نَجات پائیں۔


اَے اِسرائیل کے چوپان، ہماری سُنیں، خُدا جو گلّہ کی مانند یُوسیفؔ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، جلوہ گِر ہوں!


اَپنے خادِم پر اَپنا چہرہ جلوہ گِر فرمائیں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت سے مُجھے بچا لیں۔


مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔


اَے قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم بچ جایٔیں۔


کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے، اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛ بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت، اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے، کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔


مُجھ سے روپوش نہ ہوں، اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛ کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔ اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔


لہٰذا تُم احتیاط رکھنا اَور جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے وَیسا ہی کرنا، نہ تو اُس سے داہنے یا بائیں کو مُڑنا۔


”پس زور پکڑو اَور نہایت دِلیر ہو جاؤ اَور اُس سارے آئین پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرو جو میرے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دیا اَور اُس سے نہ تو داہنے ہاتھ مُڑنا اَور نہ بائیں تاکہ جہاں کہیں تُم جاؤ کامیاب ہو جاؤ۔


میں اُن سے اَبدی عہد باندھوں گا، میں ہمیشہ اُن کے ساتھ نیکی کرتا رہُوں گا اَور مَیں اُن کے دِلوں میں اَپنا خوف ڈالُوں گا تاکہ وہ کبھی مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات