Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَے قادرمُطلق خُدا! ہمارے پاس لَوٹ آئیں، آسمان پر سے نیچے نگاہ کریں اَور دیکھیں! اِس انگور کی بیل کی نگہبانی کریں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اَے لشکروں کے خُدا! ہم تیری مِنّت کرتے ہیں۔ پِھر مُتوجّہ ہو۔ آسمان پر سے نِگاہ کر اور دیکھ اور اِس تاک کی نِگہبانی فرما۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 ऐ लशकरों के ख़ुदा, हमारी तरफ़ दुबारा रुजू फ़रमा! आसमान से नज़र डालकर हालात पर ध्यान दे। इस बेल की देख-भाल कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اے لشکروں کے خدا، ہماری طرف دوبارہ رجوع فرما! آسمان سے نظر ڈال کر حالات پر دھیان دے۔ اِس بیل کی دیکھ بھال کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:14
10 حوالہ جات  

آسمان پر سے نگاہ کریں اَور اَپنے بُلند اَور مُقدّس جلالی تخت پر سے نیچے دیکھیں۔ آپ کی غیرت اَور آپ کی قُدرت کہاں ہے؟ آپ کی شفقت اَور رحمت ہم سے روک لی گئی۔


تُم اَپنے آباؤاَجداد کے ایّام سے ہمیشہ میرے قوانین سے مُنہ پھراتے رہے ہو اَور اُن پر عَمل نہیں کیا۔ تُم میری طرف رُجُوع لاؤ،“ تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں رُجُوع لائیں؟‘


اَے یَاہوِہ، آپ کیوں ہمیں اَپنی راہوں سے بھٹکا دیتے ہیں اَور ہمارے دِل سخت کر دیتے ہیں کہ ہم آپ کا اِحترام نہ کریں؟ اَپنے خادِموں اَور اُن قبیلوں کی خاطِر لَوٹ آئیں، جو آپ کی مِیراث ہیں۔


اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔


” ’اِس کے بعد مَیں پھر آؤں گا اَور داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ اُس کے پھٹے ٹُوٹے کی مرمّت کرکے، اُسے پھر سے تعمیر کروں گا،


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


جَب تک کہ یَاہوِہ آسمان سے نظر کرکے نیچے نہ دیکھیں۔


یَاہوِہ آسمان میں سے نیچے نگاہ کرتا ہے، اَور سَب بنی آدمؔ کو دیکھتا ہے؛


آپ کے اِردگرد مُختلف مُلکوں کی قوموں کی جماعت ہو اَور عالمِ بالا سے آپ اُن پر حُکومت کریں؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات