Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جنگلی سُؤر اُسے برباد کرتے ہیں اَور جنگل کے جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جنگلی سُورئ اُسے برباد کرتا ہے اور جنگلی جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जंगल के सुअर उसे खा खाकर तबाह करते, खुले मैदान के जानवर वहाँ चरते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جنگل کے سؤر اُسے کھا کھا کر تباہ کرتے، کھلے میدان کے جانور وہاں چرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:13
15 حوالہ جات  

اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا، اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا، اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔


ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛ اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔ وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔ تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔


تَب یروشلیمؔ شہر کی فَوج نے شہرپناہ میں دراڑ کی اَور تمام فَوج فرار ہو گئی۔ حالانکہ کَسدی یعنی بابیل کی فَوج شہر کے گِردونواح کا محاصرہ کئے ہُوئے تھی تَب بھی وہ سَب شاہی باغ کے نزدیک دو دیواروں کے درمیان والے پھاٹک سے رات کے وقت فرار ہو گئے اَور عراباہؔ کی جانِب بھاگے۔


”صِیّونؔ کے باشِندے کہیں گے، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے ہمیں کھا لیا ہے، اُس نے ہمیں کُچل دیا ہے، اَور ہمیں خالی صُراحی کی مانند کر دیا۔ اَژدہا کی مانند اُس نے ہمیں نگل لیا ہماری لذیذ غِذا سے اَپنا پیٹ بھر لیا، اَور پھر ہمیں ہمارے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی سبھی نَسل کو ردّ کر دیا اَور اُنہیں دُکھ پہُنچایا اَور لُٹیروں کے ہاتھوں میں دے دیا اَور اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا۔


آپ نے اُس کے مُخالفوں کا داہنا ہاتھ بُلند کیا ہے؛ آپ نے اُس کے سَب دُشمنوں کو مسرُور کیا۔


اَب مَیں تُمہیں بتاتا ہُوں کہ مَیں اَپنے تاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہُوں: مَیں اُس کی باڑ گرا دوں گا، اَور وہ تباہ ہو جائے گا؛ مَیں اُس کی دیوار ڈھا دوں گا، اَور اِسے روند دیا جائے گا۔


لیکن اُسے غضب میں اُکھاڑا گیا اَور وہ زمین پر پھینکی گئی۔ بادِ مشرق نے اُسے سُکھا دیا، اَور اُس کے پھل توڑے گیٔے؛ اُس کی مضبُوط شاخیں مُرجھا گئیں اَور اُنہیں آگ نے بھسم کر دیا۔


تیّاری کے دِن اُس کے جنگی بہادروں کی ڈھالیں سُرخ ہیں؛ جنگی مَرد قِرمزی لباس پہنے ہیں۔ تیّاری کے دِن اُن کے رتھوں کی فولاد چمچماتی ہے؛ صنوبر کے نیزے لہرا رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات