Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 8:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟ اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तो इनसान कौन है कि तू उसे याद करे या आदमज़ाद कि तू उसका ख़याल रखे?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تو انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 8:4
25 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، اِنسان کیا ہے کہ آپ اُس کے لیٔے فِکرمند ہوں، اَور آدمؔ زاد کیا ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟


”آخِر اِنسان کی بساط ہی کیا ہے کہ آپ اُسے سرفراز کریں، اَور اُس کا خیال دِل میں لائیں،


اُمرا پر ہی بھروسا کرو، نہ فانی اِنسان پرجو بچا نہیں سکتے۔


”لیکن کیا خُدا کی مَوجُودگی آدمیوں کے ساتھ زمین پر سکونت کرےگی؟ کیونکہ جَب آسمانوں میں بَلکہ سَب سے اُونچے آسمانوں میں بھی خُدا سما نہیں سکتے تو پھر، یہ بیت المُقدّس جو مَیں نے تعمیر کروائی ہے اُن کے مُقابلے میں تو کچھ بھی نہیں ہے؟


”اِسرائیلؔ کے خُداوؔند، خُدا کی حَمد ہو، کیونکہ خُدا نے آکر اَپنے لوگوں کو مخلصی بخشی۔


یِسوعؔ نے سے جَواب دیا، ”لومڑیوں کے بھی بھٹ اَور ہَوا کے پرندوں کے گھونسلے ہوتے ہیں، لیکن اِبن آدمؔ کے لیٔے کویٔی جگہ نہیں جہاں وہ اَپنا سَر بھی رکھ سکے۔“


خُدا کا ہاتھ خُدا کی داہنی طرف کے اِنسان پر رہے، یعنی اِبن آدمؔ پر جسے خُدا نے اَپنے لیٔے برپا کیا ہے۔


پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے، ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


اَے یَاہوِہ، جَب آپ اَپنے لوگوں پر نظرِکرم فرمائیں، تو مُجھے بھی یاد فرمانا، جَب آپ اُنہیں نَجات دیں تو میری مدد کو آئیں۔


اَور یَاہوِہ، جَیسا کہ اُنہُوں نے فرمایا تھا، سارہؔ پر مہربان ہویٔے اَور یَاہوِہ نے سارہؔ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اُسے پُورا کیا۔


تمام قومیں اُس کے سامنے ہیچ ہیں؛ وہ اُنہیں ناقص اَور ناچیز سے بھی کمتر قرار دیتاہے۔


اَور تُجھے اَور تیرے بچّوں کو تیری پناہ میں ہیں زمین پر پٹک دیں گے اَور کسی پتّھر پر پتّھر باقی نہ رہنے دیں گے، اِس لیٔے کہ تُونے اُس وقت کو نہ پہچانا جَب تُجھ پر خُدا کی نظر پڑی تھی۔“


اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُونے یہ دیکھا؟ تُو اُنہیں اَیسی حرکتیں کرتے ہُوئے دیکھے گا جو اَور بھی زِیادہ قابل نفرت ہیں۔“


اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟


تَب اُنہُوں نے یقین کیا اَور جَب اُنہُوں نے سُنا کہ یَاہوِہ کو اِسرائیلیوں کا خیال ہے اَور یَاہوِہ نے اُن کی تکالیف دیکھی ہیں تو اُنہُوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


اَور غَیریہُودیوں میں اَپنا چال چلن اَیسا نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں، وُہی تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہیں کے سبب سے خُدا کے ظہُور کے دِن اُس کی تمجید کریں۔


اِبتدا میں خُدا نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”دِن کو رات سے الگ کرنے کے لیٔے آسمان کی فِضا میں نیّر ہُوں تاکہ وہ موسموں دِنوں اَور برسوں میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے نِشان ٹھہریں۔


چنانچہ اُس رات کو بھی اُنہُوں نے اَپنے باپ کو انگوری شِیرہ پِلایا اَور چُھوٹی بیٹی جا کر اُن کے ساتھ لیٹی اَور اَب کی بار بھی لَوطؔ کو پتا نہ چلا کہ وہ کب لیٹی اَور کب اُٹھی۔


ہر دِن اگلے دِن کے لیٔے خُدا کی شان کے بارے میں بات کرتا ہے؛ اَور رات اگلی رات کو حِکمت کو ظاہر کرتی ہے۔


کیونکہ قوموں کے سَب معبُود محض بُت ہیں، لیکن یَاہوِہ نے آسمانوں کو بنایا


جنہوں نے اَپنی حِکمت سے آسمان بنایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَور رات پر حُکومت کرنے کے لیٔے چاند اَور سِتارے بنائے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات