Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 79:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا، اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 ہم اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ ہیں۔ اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اور مذاق کا باعِث۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 हमारे पड़ोसियों ने हमें मज़ाक़ का निशाना बना लिया है, इर्दगिर्द की क़ौमें हमारी हँसी उड़ाती और लान-तान करती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ہمارے پڑوسیوں نے ہمیں مذاق کا نشانہ بنا لیا ہے، ارد گرد کی قومیں ہماری ہنسی اُڑاتی اور لعن طعن کرتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 79:4
23 حوالہ جات  

خُدا نے ہمیں اَپنے پڑوسیوں کے لیٔے تنازعہ کا باعث بنا دیا ہے، اَور ہمارے دُشمن ہمارا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


اَے خُداوؔند اَپنے راستبازی کے تمام کاموں کے مُطابق، اَپنے شہر اَور اَپنے مُقدّس پہاڑ یروشلیمؔ پر سے اَپنا غُصّہ اَور اَپنا قہر ہٹا لے۔ ہمارے گُناہ اَور ہمارے آباؤاَجداد کی بداعمالیوں کے باعث یروشلیمؔ اَور آپ کے لوگوں کی ہمارے اِردگرد کے لوگوں سے تحقیر ہو رہی ہے۔


اَب مَیں تُجھ کو قوموں کے اَور طعنے سُننے کا موقع نہ دُوں گا اَور نہ لوگوں کی طرف سے تیری تحقیر ہی ہوگی اَور نہ تُو اَپنی قوم کی ٹھوکر کا باعث ہوگی۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔‘ “


اِس لیٔے نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ چونکہ اُنہُوں نے تُمہیں اُجاڑ دیا اَور ہر طرف سے اَیسا دبوچا کہ تُم باقی بچی قوموں کی مِلکیّت اَور لوگوں کے لیٔے بکواس اَور افترا پردازی کا باعث بَن گیٔے۔


تَب تُو جان لے گا کہ مَیں یَاہوِہ نے اُن تمام حقارت آمیز باتوں کو سُن لیا ہے جو تُونے اِسرائیل کے پہاڑوں کے خِلاف کہی ہیں۔ تُونے کہا، ”وہ برباد کر دیا گیا اَور اُنہیں کھانے کے لیے ہمارے حوالے کر دیا گیا ہے۔“


اَے یَاہوِہ، جو کچھ ہم پر گزرا ہے اُسے یاد کیجئے؛ نظر کیجئے، اَور ہماری رُسوائی کو دیکھئے۔


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’جِس طرح میرا غُصّہ اَور قہر اُن لوگوں پر اُنڈیلا گیا جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے اُسی طرح سے جَب تُم مِصر جاؤگے تَب میرا قہر تُم لوگوں پر اُنڈیلا جائے گا۔ تُم لعنت و حیرت اَور ملامت اَور طَعنہ زنی کا باعث ہوگے اَور تُم پھر کبھی یہ جگہ دیکھ نہ پاؤگے۔‘


یعنی یروشلیمؔ، یہُودیؔہ کے شہروں، اُس کے بادشاہوں اَور حاکموں کو پِلایا تاکہ وہ برباد ہُوں اَور دہشت اَور طعن اَور لعنت کا باعث ٹھہریں جَیسا کہ آج بھی دیکھا جا سکتا ہے؛


میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔


سَب آنے جانے والوں نے اُسے لُوٹ لیا؛ اَور وہ اَپنے ہمسایوں میں ملامت کا باعث ہو گیا۔


لیکن جَب سنبلّطؔ حُورونی، طُوبیاہؔ عمُّونی اہلکار اَور گیشمؔ عربی نے یہ سُنا تو اُنہُوں نے ہمارا مذاق اُڑایا اَور بڑی حقارت سے کہنے لگے، ”یہ کیا ہے جو تُم کر رہے ہو؟ کیا تُم بادشاہ کے خِلاف بغاوت کر رہے ہو؟“


تو میں بنی اِسرائیل کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے بے دخل کر دُوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مخصُوص کیا ہے اَپنی نظروں سے دُور کر دُوں گا۔ تَب بنی اِسرائیل تمام اَقوام میں ضرب المثل اَور مذاق بَن کر رہ جایٔیں گے۔


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


اُنہُوں نے مُجھے بتایا، ”وہ جو جَلاوطنی سے بچ گیٔے ہیں اَور صُوبہ میں رہتے ہیں بڑی مُصیبت اَور ذِلّت میں ہیں۔ یروشلیمؔ کی دیواریں ٹُوٹی پڑی ہیں اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دیئے گیٔے ہیں۔“


اِس لیٔے مَیں تمہاری ہیکل کے مُعزّز اُمرا کو ناپاک کروں گا، اَور یعقوب کو برباد اَور اِسرائیل کو ذلیل ہونے دُوں گا۔


”ہم رُسوا ہو گئے، کیونکہ ہماری توہین کی گئی اَور ہمارے چہروں پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے، کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کے پاک مقاموں میں اجنبی لوگ گھُس آئے۔“


اُس کے تمام باشِندے روٹی کی تلاش میں کراہتے ہیں؛ اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے اَپنی قیمتی چیزیں روٹی کے عوض دے ڈالتے ہیں۔ ”دیکھو اَے یَاہوِہ، مُجھ پر نظر کریں، کیونکہ مَیں ذِلّت کا شِکار ہُوں۔“


اَے بدنام اَور پُر ہنگامہ شہر، نزدیک اَور دُور کے سبھی لوگ تیری ہنسی اُڑائیں گے۔


مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گا جو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیں جو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔


اَے بنی یہُوداہؔ اَور اَے بنی اِسرائیل، جِس طرح کہ تُم دُوسری قوموں کے درمیان لعنت کا باعث بَن گئے ہو، اِسی طرح مَیں تُم کو بچاؤں گا اَور تُم برکت کا باعث بنوگے۔ خوف نہ کرو بَلکہ تمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات