Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 78:49 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

49 خُدا نے اَپنے غیظ و غضب، طیش اَور عداوت۔ یعنی ہلاکت کے فرشتوں کا لشکر بھیج کر، اَپنا شدید قہر اُن پر نازل کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

49 اُس نے عذاب کے فرِشتوں کی فَوج بھیج کر اپنے قہر کی شِدّت غَیظ و غضب اور بلا کو اُن پر نازِل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

49 उसने उन पर अपना शोलाज़न ग़ज़ब नाज़िल किया। क़हर, ख़फ़गी और मुसीबत यानी तबाही लानेवाले फ़रिश्तों का पूरा दस्ता उन पर हमलाआवर हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

49 اُس نے اُن پر اپنا شعلہ زن غضب نازل کیا۔ قہر، خفگی اور مصیبت یعنی تباہی لانے والے فرشتوں کا پورا دستہ اُن پر حملہ آور ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 78:49
12 حوالہ جات  

بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔


اَور جَب فرشتہ نے یروشلیمؔ کو تباہ کرنے کے لیٔے اَپنا ہاتھ بڑھایا تو اِس تباہی سے یَاہوِہ ملُول ہُوئے اَور اُنہُوں نے اُس فرشتہ سے جو لوگوں کو ہلاک کر رہاتھا کہا، ”بس کر! اَپنا ہاتھ روک لے۔“ اُس وقت یَاہوِہ کا فرشتہ یبُوسی اُرنانؔ کے کھلیان میں تھا۔


”اَپنی عظمت کے جلال سے، آپ نے اَپنے مُخالفوں کو تہِ تیغ کر دیا۔ آپ کے آتِشیں قہر نے بھڑک کر؛ اُنہیں بھُوسے کی مانند بھسم کر دیا۔


اَور جِن گھروں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نِشان ہوگا اَور مَیں اُس خُون کو دیکھ کر تُمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اَور جَب مَیں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کویٔی بھی مہلِک وَبا تمہارے قریب نہیں آئے گی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


یَاہوِہ نے اَپنا غضب پُورے جوش سے ظاہر کیا؛ اُنہُوں نے اَپنا شدید قہر نازل کیا۔ اُنہُوں نے صِیّونؔ میں اَیسی آگ لگائی جِس نے اُس کی بُنیادیں بھسم کر دیں۔


اِس لیٔے اُس نے اُن پر اَپنے قہر کی آگ نازل کی، اَور جنگ میں شِدّت پیدا کر دی۔ شُعلوں نے اُنہیں چاروں طرف سے گھیرلیا پھر بھی وہ سمجھ نہ پایٔے؛ وہ جلنے لگے لیکن پھر بھی اُن پر کویٔی اثر نہ ہُوا۔


ابھی وہ سیر بھی نہ ہُوا ہوگا، کہ خُدا اَپنا قہر شدید اُس پر نازل کریں گے اَور اُس پر مُکّے برسائیں گے۔


یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”بہت خُوب! اُس کی ہر شَے پر مَیں تُجھے اِختیار دیتا ہُوں، لیکن ایُّوب کو ہاتھ مت لگانا۔“ تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات