Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 78:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد کی نگاہوں کے سامنے مُلک مِصر اَور ضعنؔ کے علاقے میں عجِیب و غریب کارنامے کئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اُس نے مُلکِ مِصرؔ میں۔ ضُعن کے عِلاقہ میں اُن کے باپ دادا کے سامنے عجِیب و غرِیب کام کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मुल्के-मिसर के इलाक़े ज़ुअन में उसने उनके बापदादा के देखते देखते मोजिज़े किए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ملکِ مصر کے علاقے ضُعن میں اُس نے اُن کے باپ دادا کے دیکھتے دیکھتے معجزے کئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 78:12
15 حوالہ جات  

وہ نِیگیوؔ سے ہوتے ہویٔے حِبرونؔ تک آئے جہاں عناق کے بیٹے احیمانؔ، شیشائی اَور تلمی رہتے تھے۔ (حِبرونؔ مِصر کے ضعنؔ سے سات سال قبل بسایا گیا تھا۔)


میں فتروس کو اُجاڑ دُوں گا؛ ضعنؔ کو آگ لگا دُوں گا اَور تھیبیس کو سزا دُوں گا۔


ضعنؔ کے حُکمراں محض احمق ہیں؛ فَرعوہؔ کے دانشمند مُشیر غلط صلاح دیتے ہیں۔ تُم فَرعوہؔ سے کیسے کہہ سکتے ہو، ”کہ میں بھی دانشمندوں میں سے ایک، اَور قدیم بادشاہوں کی نَسل سے ہُوں؟“


ضعنؔ کے افسران احمق ہو گئے ہیں، اَور میمفِسؔ کے رہنما دھوکا کھاگئے ہیں؛ مِصر کی قوم نے اَپنے ہی لوگوں کو گُمراہ کیا۔


اَے مِصر! اُنہُوں نے تُم میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب خادِموں پر، اَپنے نِشانات اَور عجائب ظاہر کئے۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”دیکھو، مَیں نے تُمہیں فَرعوہؔ کے لیٔے گویا خُدا ٹھہرایا ہے اَور تمہارا بھایٔی اَہرونؔ تمہارا نبی ہوگا۔


اَور حامؔ کی سرزمین میں عجائبات اَور بحرِقُلزمؔ کے ساحِل پر مُہیب کارنامے اَنجام دئیے۔


آپ نے فَرعوہؔ اَور اُس کے عہدیدار اَور اُس کی سرزمین کے تمام لوگوں کے سامنے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائبات دِکھائے کیونکہ آپ جانتے تھے کہ مِصری اُن کے ساتھ کس قدر مغروُری سے پیش آئےتھے۔ اِس لئے آپ کا بڑا نام ہُوا جَیسا کہ آج بھی ہے۔


اَور یَاہوِہ نے ہماری آنکھوں کے سامنے مِصر اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف نہایت عظیم اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھائے۔


یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟


تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔


اُنہُوں نے جَواب دیا: ”تمہارے خادِم بہت دُور کے ایک مُلک سے یَاہوِہ آپ کے خُدا کی شہرت کے باعث آئے ہیں کیونکہ جو کچھ اُنہُوں نے مِصر میں کیا ہم نے اُن کا ذِکر سُنا ہے۔


یہ سَب کچھ اِس لیٔے ہُوا کیونکہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے خِلاف جنہوں نے اُنہیں شاہِ مِصر فَرعوہؔ کی غُلامی سے مِصر سے باہر نکال لائے تھے؛ گُناہ کیا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت کی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات