Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 77:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بگولے میں سے آپ کی گرج کی آواز آئی، اَور آپ کی برق نے جہاں کو رَوشن کر دیا؛ اَور زمین لرزی اَور کپکپائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 بگُولے میں تیرے رَعد کی آواز تھی۔ برق نے جہان کو رَوشن کر دِیا۔ زمِین لرزی اور کانپی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 आँधी में तेरी आवाज़ कड़कती रही, दुनिया बिजलियों से रौशन हुई, ज़मीन काँपती काँपती उछल पड़ी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 آندھی میں تیری آواز کڑکتی رہی، دنیا بجلیوں سے روشن ہوئی، زمین کانپتی کانپتی اُچھل پڑی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 77:18
18 حوالہ جات  

اُن کی بجلی جہاں کو رَوشن کرتی ہے؛ اَور زمین دیکھ کر لرزاں ہے۔


تَب خُدا کا بیت المُقدّس جو آسمان میں ہے کھولا گیا اَور اُس کے بیت المُقدّس میں اُس کے عہد کا صندُوق نظر آیا۔ اَور بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، زلزلہ آیا اَور بڑے بڑے اولے گِرے۔


یَاہوِہ آسمان پر سے گرجے؛ اَور خُداتعالیٰ کی آواز گونج اُٹھی۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


اِس کے بعد مَیں نے ایک اَور فرشتہ کو آسمان سے اُترتے دیکھا۔ وہ بڑا صاحبِ اِختیار تھا۔ اَور اُس کے جلال سے ساری زمین رَوشن ہو گئی۔


اَور اُسی وقت اَچانک ایک بڑا زلزلہ آیا کیونکہ خُداوؔند کا فرشتہ آسمان سے اُترا تھا اَور قبر کے پاس جا کر پتّھر کو لُڑھکا دیا اَور اُس پر بیٹھ گیا۔


اَور بیت المُقدّس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ زمین لرز اُٹھی اَور چٹّانیں تڑک گئیں،


اُن کا جلوہ طُلوع ہوتے ہُوئے سُورج کی مانند تھا؛ اُن کے ہاتھ سے کرنیں پھوٹتی تھیں، جِن میں اُن کی قُدرت چھپی ہُوئی تھی۔


لیکن آپ کی ڈانٹ سے پانی بھاگ گیا، آپ کی گرج کی آواز سے وہ رفو چکّر ہو گیا؛


تَب زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی، اَور پہاڑوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛ وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ یَاہوِہ غضبناک ہو گئے تھے۔


زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی، اَور آسمانوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛ وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ وہ غضبناک ہو گئے تھے۔


”اَے یَاہوِہ، جَب آپ سِعِیؔر سے نموُدار ہُوئے، اَور اِدُوم کے مُلک سے باہر نکلے، تو زمین لرز گئی اَور آسمان ٹوٹ پڑا، اَور بادل برسنے لگے۔


اَور کوہِ سِینؔائی اُوپر سے نیچے تک دھوئیں سے چھُپ گیا کیونکہ یَاہوِہ شُعلہ میں اُس پر اُترے تھے اَور دُھواں تنور کے دھوئیں کی مانند اُوپر اُٹھ رہاتھا اَور وہ سارا پہاڑ زور زور سے لرز رہاتھا۔


اَور تیسرے دِن کی صُبح کو بادل گرجنے لگا اَور بجلی چمکنے لگی اَور پہاڑ کے اُوپر گھنا بادل چھا گیا اَور نرسنگا بہت زور سے بجا اَور چھاؤنیوں میں لوگوں پر لرزہ طاری ہو گیا۔


اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی ڈانٹ سے، اَور آپ کے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے، سمُندر کی وادیاں دِکھائی دینے لگیں اَور زمین کی بُنیادیں نموُدار ہو گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات