Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 75:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ کے ہاتھ میں پیالہ ہے جو مَسالہ مِلا ہُوا جھاگ والے انگوری شِیرہ سے بھرا ہُواہے؛ وہ اُسے اُنڈیلتا ہے اَور دُنیا کے تمام بدکار لوگ اُسے اُس کی تلچھٹ تک پی جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں پیالہ ہے اور مَے جھاگ والی ہے۔ وہ مِلی ہُوئی شراب سے بھرا ہے اور خُداوند اُسی میں سے اُنڈیلتا ہے۔ بیشک اُس کی تلچھٹ زمِین کے سب شرِیر نچوڑ نچوڑ کر پِئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्योंकि रब के हाथ में झागदार और मसालेदार मै का प्याला है जिसे वह लोगों को पिला देता है। यक़ीनन दुनिया के तमाम बेदीनों को इसे आख़िरी क़तरे तक पीना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیونکہ رب کے ہاتھ میں جھاگ دار اور مسالے دار مَے کا پیالہ ہے جسے وہ لوگوں کو پلا دیتا ہے۔ یقیناً دنیا کے تمام بےدینوں کو اِسے آخری قطرے تک پینا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 75:8
15 حوالہ جات  

اَور وہ اَپنی آنکھوں سے اَپنی تباہی دیکھ لے؛ وہ قادرمُطلق کا قہر بھی خُود ہی پیئے۔


یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”میرے ہاتھ سے اِس مَے کے پیالے کو لے لو جو میرے قہر کی مَے سے بھرا ہُواہے اَور اُسے اُن تمام قوموں کو پلا دو جِن کے پاس میں تُمہیں بھیجوں گا۔


بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


چنانچہ مَیں نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اُس پیالے کو لیا اَور اُن تمام قوموں کو پِلایا جِن کے پاس یَاہوِہ نے مُجھے بھیجا تھا:


افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاد اَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،


آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛ آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔


تیرا یَاہوِہ قادر، ہاں تیرا خُدا، جو اَپنے لوگوں کا دفاع کرتا ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، جِس پیالہ نے تُجھے ڈگمگا دیا اُسے مَیں نے تیرے ہاتھ سے لے لیا ہے؛ اِس پیالہ میں سے جو میرے قہر کا جام ہے، تُو پھر کبھی نہ پیئے گی۔


اُن کی، جو خُوب مَے نوشی کرتے ہیں، وُہی جو مِلی جلی شراب کے نمونوں کے جام چَکھنے جاتے ہیں۔


جاگو، جاگو! اُٹھ جاؤ، اَے یروشلیمؔ، تُو، جِس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اُن کے غضب کا پیالہ پیا ہے، تُونے اُس جام کو تہہ تک خالی کر دیا جسے پی کر لوگ ڈگمگا جاتے ہیں۔


اِس لیٔے خُدا کے لوگ اُن کی طرف رُجُوع ہوتے ہیں اَور جی بھر کر پانی پیتے ہیں۔


یَاہوِہ ہی مُفلس کر دیتے ہیں اَور وُہی دولتمند بناتے ہیں؛ وُہی پست کرتے ہیں اَور وُہی سرفراز کرتے ہیں۔


تُو اُس میں سے پیئے گی اَور اُسے نچُوڑ کر خشک کر دے گی؛ پھر اُسے پٹک کر چُورچُور کر دے گی اَور اَپنی چھاتِیاں نوچ لے گی۔ یہ مَیں نے فرمایاہے اَیسا یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات