Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 75:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب زمین اَور اُس کے سَب لوگ تھرتھرانے لگتے ہیں، تَب میں ہی اُس کے سُتونوں کو مضبُوطی سے قائِم رکھتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔ مَیں نے اُس کے سُتُونوں کو قائِم کر دِیا ہے (سِلاہ)۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गो ज़मीन अपने बाशिंदों समेत डगमगाने लगे, लेकिन मैं ही ने उसके सतूनों को मज़बूत कर दिया है। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گو زمین اپنے باشندوں سمیت ڈگمگانے لگے، لیکن مَیں ہی نے اُس کے ستونوں کو مضبوط کر دیا ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 75:3
12 حوالہ جات  

وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛ وہ اُنہیں اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں اَور جاہ و جلال کے تخت عطا فرماتے ہیں۔ ”کیونکہ زمین کے سُتون یَاہوِہ ہی کے ہیں؛ اَور اُن ہی پر اُنہُوں نے دُنیا قائِم کی ہے۔


زمین ریزہ ریزہ ہو گئی، زمین پھٹ گئی، اَور وہ شِدّت سے ہلایٔی گئی ہے۔


بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا، تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے پھر سے آباد کر سکیں۔


کچھ عرصہ پہلے جَب شاؤل ہمارا بادشاہ تھا تو تُم ہی تو تھے جو اِسرائیلیوں کی فَوجی مہموں میں اُن کی قیادت کیا کرتے تھے۔ اَور یَاہوِہ نے تُمہیں فرمایا، ’تُم میری قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کروگے اَور تُم اُن کے حُکمران بَن جاؤگے۔‘ “


”مہربانی کرکے اَپنی خادِمہ کا جُرم مُعاف کر دیں۔ یَاہوِہ آپ کے خُدا میرے آقا کے لیٔے ایک مُستقِل خاندان قائِم کریں گے کیونکہ وہ یَاہوِہ کی لڑائیاں لڑتے ہیں اَور جَب تک آپ زندہ ہیں آپ میں کویٔی بدی نہ پائی جائے۔


وہ ناچتی ہُوئی یہ نغمہ گا رہی تھیں: ”شاؤل نے ہزاروں کو مارا ہے، اَور داویؔد نے دس ہزار کو مارا ہے۔“


آپ یہ ہرگز نہ ہونے دیں گے، راستبازوں کو بدکاروں کے ساتھ مار دیا جائے اَور راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک کیا جائے۔ آپ اَیسا ہرگز نہ ہونے دیں گے! کیا ساری دُنیا کا مُنصِف اِنصاف سے کام نہ لے گا؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات