Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 74:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ہمیں کویٔی معجزانہ نِشان نہیں دیا جاتا؛ اَور نہ کویٔی نبی باقی رہا، اَور ہم میں سے کویٔی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 ہمارے نِشان نظر نہیں آتے اور کوئی نبی نہیں رہا اور ہم میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अब हम पर कोई इलाही निशान ज़ाहिर नहीं होता। न कोई नबी हमारे पास रह गया, न कोई और मौजूद है जो जानता हो कि ऐसे हालात कब तक रहेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اب ہم پر کوئی الٰہی نشان ظاہر نہیں ہوتا۔ نہ کوئی نبی ہمارے پاس رہ گیا، نہ کوئی اَور موجود ہے جو جانتا ہو کہ ایسے حالات کب تک رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 74:9
11 حوالہ جات  

یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں اُس مُلک میں قحط نازل کروں گا، جو نہ روٹی کا نہ پانی کا، بَلکہ خُدا کے کلام کا قحط ہوگا۔


آفت پر آفت آئے گی اَور افواہ پر افواہ سُنایٔی دے گی۔ وہ نبی سے رُویا طلب کرنے کی کوشش کریں گے، کاہِنؔ سے شَریعت کی تعلیم اَور بُزرگوں سے مشورت جاتی رہے گی۔


اَور اُس لڑکے شموایلؔ نے عیلیؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کی۔ اُن ایّام میں یَاہوِہ کا کلام کم ہی نازل ہوتا تھا اَور رُویا بھی عام نہ تھی۔


اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے، تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔ نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا، اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔


اُس کے پھاٹک زمین میں غرق ہو گئے؛ اَور اُنہُوں نے اُس کی سلاخوں کو توڑ کر برباد کر دیا۔ اُس کا بادشاہ اَور اُس کے اُمرا قوموں میں جَلاوطن کئے گیٔے، آئین موقُوف ہو گیا، اَور اُس کے نبی اَب یَاہوِہ کی طرف سے کویٔی رُویا نہیں پاتے۔


اَور جِن گھروں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نِشان ہوگا اَور مَیں اُس خُون کو دیکھ کر تُمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اَور جَب مَیں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کویٔی بھی مہلِک وَبا تمہارے قریب نہیں آئے گی۔


اَور ساتھ ہی خُدا بھی اَپنی مرضی کے مُوافق، الٰہی نِشانوں، حیرت اَنگیز کاموں، طرح طرح کے معجزوں اَور پاک رُوح کی نِعمتوں کو دینے کے ذریعہ سے خُود بھی اُس کی گواہی دیتا رہا۔


اَور مَیں نے اُن کو باہمی نِشان کے طور پر اَپنی سَبت بھی دی تاکہ وہ جان لیں کہ مُجھ یَاہوِہ نے اُنہیں پاک کیا ہے۔


گدعونؔ نے آپ سے فرمایا، ”اَب اگر مُجھ پر آپ کی نظرِکرم ہُوئی ہے تو مُجھے اِس کا کویٔی نِشان دِکھائیے کہ آپ ہی مُجھ سے باتیں کر رہے ہیں۔


رَوشن ضمیر شرمندہ ہوں گے اَور غیب بین بے عزّت ہوں گے۔ وہ اَپنا مُنہ چھُپا لیں گے کیونکہ خُدا کی طرف سے کویٔی جَواب نہ ہوگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات