Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 74:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُنہُوں نے آپ کے مَقدِس کو آگ سے جَلا کر مِسمار کر دیا؛ اَور آپ کے نام کی قِیام گاہ کو ناپاک کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُنہوں نے تیرے مَقدِس میں آگ لگا دی ہے اور تیرے نام کے مسکن کو زمِین تک مِسمار کر کے ناپاک کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उन्होंने तेरे मक़दिस को भस्म कर दिया, फ़र्श तक तेरे नाम की सुकूनतगाह की बेहुरमती की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُنہوں نے تیرے مقدِس کو بھسم کر دیا، فرش تک تیرے نام کی سکونت گاہ کی بےحرمتی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 74:7
14 حوالہ جات  

اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


آپ اَپنے خادِم کے ساتھ کئے ہُوئے عہد سے دست بردار ہو گئے اَور آپ نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا کر ناپاک کر دیا۔


بادشاہ بہت غضبناک ہُوا۔ اُس نے اَپنے سپاہی بھیج کر اُن خُونیوں کو ہلاک کروا دیا اَور اُن کے شہر کو جَلا دیا۔


بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے پاک مَقدِس کو یعنی اُس قلعہ کو جِس پر تُمہیں ناز ہے اَورجو تمہاری آنکھوں کی راحت اَور تمہارا محبُوب ہے ناپاک کرنے کو ہُوں۔ جِن بیٹوں اَور بیٹیوں کو تُم پیچھے چھوڑ گیٔے وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔


ہماری مُقدّس اَور عالیشان بیت المُقدّس، جہاں ہمارے آباؤاَجداد تیری سِتائش کرتے تھے، آگ سے جَلا دی گئی، اَور وہ تمام چیزیں جو ہمیں عزیز تھیں برباد ہو گئی ہیں۔


”آج یَاہوِہ نے اَپنے وعدے کو پُورا کر دیا ہے۔ مَیں اَپنے باپ داویؔد کا جانشین ہُوں اَور اَب بنی اِسرائیل کے تخت پر عَین یَاہوِہ کے وعدہ کے مُطابق تخت نشین ہُوں۔ اَور مَیں نے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے نام کے جلال کی خاطِر اِس بیت المُقدّس کی تعمیر کروائی ہے۔


مگر تُم یَاہوِہ کی عبادت اُسی مقام میں کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب قبیلوں میں سے خُود مُنتخب کریں گے تاکہ وہاں اَپنا نام اَور قِیام قائِم کریں۔ تُم اُسی مقام کے طالب ہوکر وہاں جایا کرنا۔


” ’میرے لیٔے مٹّی کا ایک مذبح بنانا اَور اُس پر اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کی سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذریں چڑھانا۔ جہاں کہیں میرے نام کی تمجید کی جائے گی مَیں تمہارے پاس آؤں گا اَور تُمہیں برکت دُوں گا۔


اَور مَیں تمہارے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دُوں گا اَور تمہارے معبُودوں کے پاک مَقدِسوں کو برباد کر دُوں گا اَور تمہاری قُربانیوں کی فرحت بخش خُوشبو کو میں قبُول نہیں کروں گا۔


تَب اُنہُوں نے خُدا کے بیت المُقدّس کو آگ لگا دی اَور یروشلیمؔ کی فصیلوں کو ڈھا دیا اَور اُنہُوں نے تمام شاہی محلوں اَور تمام مضبُوط عمارتوں کو جَلا دیا اَور وہاں کے تمام قیمتی چیزوں کو تلف کر دیا۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


اُنہُوں نے اَپنے مَسکن کو گرا دیا گویا وہ باغ میں لگا ہُوا خیمہ تھا؛ اُنہُوں نے اَپنی جائے اِجتماع بھی برباد کر دی ہے۔ یَاہوِہ نے صِیّونؔ سے اُن کی مُقرّرہ عیدیں اَور سَبتیں فراموش کرا دیں۔ اَور اَپنے شدید قہر میں بادشاہ اَور کاہِنؔ کو ذلیل کر دیا۔


میں نہایت بدترین قوموں کو لے آؤں گا جو اُن کے مکانات کے مالک بَن جایٔیں گے۔ میں طاقتوروں کا گھمنڈ ختم کر دُوں گا اَور اُن کے مُقدّس مقامات ناپاک کر دئیے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات