Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 74:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَے خُدا، دُشمن کب تک میرا مضحکہ اُڑائے گا؟ کیا مُخالف ہمیشہ آپ کے نام پر کُفر بَکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا؟ کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ अल्लाह, हरीफ़ कब तक लान-तान करेगा, दुश्मन कब तक तेरे नाम की तकफ़ीर करेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے اللہ، حریف کب تک لعن طعن کرے گا، دشمن کب تک تیرے نام کی تکفیر کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 74:10
10 حوالہ جات  

اُنہُوں نے بُلند آواز سے چِلّاکر کہا، ”اَے قُدُّوس اَور برحق خُداوؔند! تُو کب تک اِنصاف نہ کرےگا اَور زمین کے باشِندوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟“


اُن میں سے ایک شخص نے کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص سے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا پُوچھا، ”یہ حیرت اَنگیز کرنے والی باتوں کو وقوع میں آنے تک اَور کتنا عرصہ لگے گا؟“


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟


اَے خُداوؔند، ہمارے ہمسایوں نے جو لعنتیں آپ پر برسائی ہیں خُدا اُنہیں سات گُنا بڑھا کر اُن ہی کے دامن میں ڈال دیں۔


جو ملامت کرنے والوں اَور بُرا بھلا کہنے والوں کی طَعنہ زنی کے سبب سے ہے، اَور دُشمن کی وجہ سے ہے جو اِنتقام لینے پر آمادہ ہے۔


اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات