Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 73:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیونکہ جَب مَیں بدکار لوگوں کی خُوشحالی دیکھتا تھا تو مُجھے مغروُروں پر رشک آتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ جب مَیں شرِیروں کی اِقبال مندی دیکھتا تو مغرُوروں پر حسد کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि शेख़ीबाज़ों को देखकर मैं बेचैन हो गया, इसलिए कि बेदीन इतने ख़ुशहाल हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ شیخی بازوں کو دیکھ کر مَیں بےچین ہو گیا، اِس لئے کہ بےدین اِتنے خوش حال ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 73:3
14 حوالہ جات  

بدکار کیوں جیتے رہتے ہیں، خُوشحال اَور دولتمند ہو جاتے ہیں؟


اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


تمہارا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے، بَلکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ کے خوف میں زندگی گُزارو۔


یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛ جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں، اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں، تَب آپ پریشان نہ ہوں۔


بدکرداروں کے باعث پریشان نہ ہو، اَور خطاکاروں پر رشک نہ کرو۔


بدکاروں پر رشک نہ کرنا، اَور نہ اُن کی صحبت کی خواہش رکھنا؛


کیا تُم یہ سمجھتے ہو کہ کِتاب مُقدّس بے فائدہ فرماتی ہے کہ جِس پاک رُوح کو خُدا نے ہمارے دِلوں میں بسایا ہے کیا وہ اَیسی آرزُو رکھتا ہے جِس کا اَنجام حَسد ہو؟


کسی ہمسایہ ظالِم پر رشک نہ کرنا نہ اُس کی کویٔی راہ اِختیار کرنا۔


ڈاکوؤں کے خیموں کو کویٔی نہیں چھیڑتا، اَورجو لوگ خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفوظ رہتے ہیں، اُن کا معبُود گویا اُن کے ہاتھ میں ہے!


راستباز لوگ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے؛ صادق بےدینوں کے خِلاف جوش میں آ گئے۔


حالانکہ وہ اُنہیں سلامتی سے جینے دیتے ہیں، لیکن اُن کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔


بدکار لوگوں کی راہیں ہمیشہ اُستوار ہوتی ہیں؛ اُس کی نگاہ میں آپ کے آئین کی کویٔی اہمیّت نہیں ہے؛ وہ حقارت سے اَپنے تمام دُشمنوں کی ہنسی اُڑاتا ہے۔


مَیں نے اَپنی اِس باطِل زندگی میں اِن دونوں کو دیکھاہے: کویٔی راستباز آدمی تو اَپنی راستبازی میں مَر رہاہے، اَور کویٔی بدکار آدمی اَپنی بداعمالی کے باوُجُود طویل عرصہ تک زندگی کے مزے لُوٹ رہاہے۔


لیکن اَب ہم مغروُروں کو برکت والے کہتے ہیں۔ بے شک بدکار خُوشحال ہوتے ہیں اَور یَاہوِہ کی مُخالفت کرنے والے رِہائی پاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات