Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 73:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں، تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اَور میرا بَخرہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 ख़ाह मेरा जिस्म और मेरा दिल जवाब दे जाएँ, लेकिन अल्लाह हमेशा तक मेरे दिल की चट्टान और मेरी मीरास है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 خواہ میرا جسم اور میرا دل جواب دے جائیں، لیکن اللہ ہمیشہ تک میرے دل کی چٹان اور میری میراث ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 73:26
21 حوالہ جات  

جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، تو آپ نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور میری جان کو دِلیر اَور حوصلہ مند بنا دیا۔


یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔


میری جان یَاہوِہ کی بارگاہوں کے لیٔے تڑپتی ہے بَلکہ بےچین ہو جاتی ہے، میرا دِل اَور میرا جِسم زندہ خُدا کے لیٔے خُوشی سے للکارتے ہیں۔


اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔


اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛ میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں، زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“


میری جان کہتی ہے، ”یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛ اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔“


یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛ ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو، اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔


کیونکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے قول کے مُطابق، میں جانتا ہُوں کہ میرے جِسمانی خیمہ کے گرائے جانے کا وقت جلد آنے والا ہے۔


کیونکہ زندہ رہنا میرے لیٔے المسیح ہے، اَور مرنا نفع۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرا حِصّہ ہیں؛ مَیں نے آپ کے کلام کو ماننے کا وعدہ کیا ہے۔


بے شُمار مُصیبتوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ میرے گُناہوں نے مُجھے آ پکڑا ہے؛ یہاں تک کہ میں دیکھ نہیں سَکتا۔ میرے گُناہ میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہیں، اَور میرا دِل میرے اَندر ٹوٹ چُکاہے۔


خواہ خُدا میرے قتل کا حُکم دے، پھر بھی میں اُن سے اُمّید رکھوں گا؛ اَور اُن کے رُوبرو حُجّت کرتا رہُوں گا۔


جو غالب آئے گا وہ اِن سَب چیزوں کا وارِث ہوگا۔ اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے فرزند ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات