Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 73:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لیکن میرے پاؤں پھسلنے ہی والے تھے؛ میرے قدموں کے نیچے کی زمین گویا کھسکنے کو تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 لیکن میرے پاؤں تو پِھسلنے کو تھے۔ میرے قدم قریباً لغزِش کھا چُکے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 लेकिन मैं फिसलने को था, मेरे क़दम लग़ज़िश खाने को थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 لیکن مَیں پھسلنے کو تھا، میرے قدم لغزش کھانے کو تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 73:2
15 حوالہ جات  

جَب مَیں نے کہا، ”میرا پاؤں پھسل رہاہے،“ تَب اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت نے مُجھے سنبھال لیا۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،


کیونکہ مَیں نے کہا: ”کہیں وہ مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں یا جَب میرا پاؤں پھسلے تو میرے خِلاف تکبُّر نہ کریں۔“


میرے قدم آپ کی راہوں پر جمے رہے؛ اَور میرے پاؤں پھسلنے نہ پایٔے۔


لیکن مَیں تو صداقت میں آپ کا دیدار حاصل کروں گا؛ اَور جَب مَیں جاگوں گا تو آپ کی حُضُوری میں تسلّی پاؤں گا۔


لیکن مَیں آپ کی لافانی مَحَبّت کی کثرت کے باعث، آپ کے گھر میں داخل ہوؤں گا؛ اَور آپ کا خوف مان کر آپ کے مُقدّس ہیکل کی جانِب رُخ کرکے سَجدہ کروں گا۔


”کیا میری شکایت اِنسان سے ہے؟ پھر مَیں صبر کیسے کروں؟


آسُودہ لوگ بدنصیبی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اُن کی قِسمت میں لکھی ہُوئی ہے جِن کے قدم پھسلتے رہتے ہیں۔


داویؔد نے شُلومونؔ سے فرمایا: ”میری دِلی تمنّا تھی کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کے لیٔے ایک گھر تعمیر کروں؛


جہاں تک میرا تعلّق ہے یَاہوِہ نہ کرے کہ میں بھی تمہارے لیٔے دعا کرنے سے باز رہُوں خُدا کا گُنہگار ٹھہروں۔ میں تو تُمہیں وُہی راستہ بتاؤں گا جو دُرست اَور راست ہے۔


اَور اگر یَاہوِہ کی عبادت کرنا تُمہیں ناگوار گزرے تو آج کے دِن اَپنے لیٔے اُسے مُنتخب کرو جِس کی تُم عبادت کرنا چاہتے ہو خواہ اُن معبُودوں کو جِن کی تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار پرستش کیا کرتے تھے یا اُن امُوریوں کے معبُودوں کو جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ لیکن جہاں تک میرا اَور میرے گھرانے کا تعلّق ہے ہم تو یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے۔“


تو بھی جَب وہ بیمار تھے تو مَیں نے ٹاٹ اوڑھا اَور روزے رکھ کر نَفس کُشی کی۔ جَب میری نامقبُول دعائیں میرے پاس لَوٹ آئیں۔


یہاں تک کہ میں ساری جماعت کے سامنے، تقریباً ہر بُرائی میں مُبتلا کھڑا ہوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات