Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 72:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کے ایّام میں راستباز سرفراز ہوں گے؛ اَور جَب تک چاند قائِم ہے خُوب خُوشحالی رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گے اور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसके दौरे-हुकूमत में रास्तबाज़ फले-फूलेगा, और जब तक चाँद नेस्त न हो जाए सलामती का ग़लबा होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس کے دورِ حکومت میں راست باز پھلے پھولے گا، اور جب تک چاند نیست نہ ہو جائے سلامتی کا غلبہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 72:7
24 حوالہ جات  

وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے، اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛


”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو، اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔“


تُم میں جو کمترین ہوگا ایک ہزار ہو جائے گا، اَور سَب سے حقیر ایک زبردست قوم بَن جائے گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں؛ عَین وقت پر میں یہ سَب کچھ تیزی سے عَمل میں لاؤں گا۔“


مُومِنین کی جماعت ایک دِل اَور ایک جان تھی۔ کویٔی بھی اَیسا نہ تھا جو اَپنے مال کو صِرف اَپنا سمجھتا ہو بَلکہ دُوسروں کو بھی ساری چیزوں میں شریک سمجھتا تھا۔


اَور وہ حضرت یعقوب کے گھرانے پر ہمیشہ تک بادشاہی کریں گے؛ اُن کی بادشاہی کبھی ختم نہ ہوگی۔“


”اِن بادشاہوں کے دَورِ حُکومت میں آسمانی خُدا ایک اَیسی بادشاہت قائِم کرےگا جو کبھی تباہ نہ ہوگی، نہ وہ دُوسرے لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔ وہ اُن تمام سلطنتوں کو کُچل کر ختم کر دے گی لیکن وہ اَبد تک قائِم رہے گی۔


اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا، اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔


شُلومونؔ کے دَورِ ایّام میں یہُوداہؔ اَور اِسرائیل دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک سلامتی سے رہتے تھے یعنی ہر شخص اَپنے انگور اَور اَپنے اَنجیر کے درخت کے نیچے محفوظ تھا۔


مگر اَب یَاہوِہ میرے خُدا نے مُجھے چاروں طرف سے آرام بخشا ہے، اَب نہ تو کویٔی میرا مُخالف ہے اَور نہ کویٔی غضب۔


مَیں اِفرائیمؔ سے رتھوں کو اَور یروشلیمؔ سے جنگی گھوڑوں کو فنا کر دُوں گا، جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی۔ اَور وہ قوموں کو صُلح کی خُوشخبری دے گا۔ اَور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر زمین کی اِنتہا تک ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات