Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 72:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لوگوں میں جو مُصیبت زدہ ہیں وہ اُن کے حُقُوق کا تحفُّظ کرےگا، اَور مُحتاجوں کے بچّوں کو بچائے گا؛ اَور ظالِم کو چُورچُور کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گا اور ظالِم کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह क़ौम के मुसीबतज़दों का इनसाफ़ करे और मुहताजों की मदद करके ज़ालिमों को कुचल दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ قوم کے مصیبت زدوں کا انصاف کرے اور محتاجوں کی مدد کر کے ظالموں کو کچل دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 72:4
23 حوالہ جات  

بَلکہ وہ مسکینوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے، اَور دُنیا کے غریبوں کا فیصلہ عدل سے کریں گے۔ وہ اَپنی زبان کے عصا سے زمین کو ماریں گے اَور اَپنے لبوں کے دَم سے بدکاروں کو ہلاک کریں گے۔


کیونکہ یَاہوِہ مظلوموں کے داہنے ہاتھ کھڑے رہتے ہیں، تاکہ سزا کا حُکم نافذ کرنے والوں سے اُن کی جان کو بچا سکے۔


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


”اَور نبیوں، اَور خُدا کے مُقدّسین اَور زمین کے سارے مقتولوں کا خُون، جنہیں قتل کیا گیا تھا، اُسی شہر میں پایا گیا۔“


”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


کہ اَندھے دیکھتے ہیں، لنگڑے چلتے ہیں، اَور کوڑھی پاک صَاف کیٔے جاتے ہیں، بہرے سُنتے ہیں، مُردے زندہ کیٔے جاتے ہیں اَور غریبوں کو خُوشخبری سُنایٔی جاتی ہے۔


وہ عہد اُسی دِن منسُوخ ہو گیا اَور ریوڑ کے مظلوموں نے جو مُجھے دیکھ رہے تھے، سمجھ گئے کہ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


پس مَیں اُن نِشان دہی ریوڑوں کو جو قتل ہونے کو تھیں، خاص کر ریوڑ کے اُن جانوروں کی جِن کے اُوپر ظُلم ہو رہاتھا ریوڑ کو چُرایا کرتا تھا۔ تَب مَیں نے دو لاٹھیاں لیں، اَور اُن میں سے ایک کا نام فضل اَور دُوسری کا اِتّحاد رکھا اَور مَیں خُود ریوڑ کی نگہبانی کرنے لگا۔


آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے، اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں، اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے، ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔


دانشمند بادشاہ بدکاروں کو پھٹکتا ہے؛ اَور گاہنے کا پہیّا اُن پر چلواتا ہے۔


اَے یَاہوِہ، وہ آپ کے لوگوں کو کُچل دیتے ہیں؛ اَور آپ کی مِیراث پر ظُلم ڈھاتے ہیں۔


تُم لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حُکومت کروگے؛ اَور اُنہیں کُمہار کے مٹّی کے برتنوں کی مانند چکنا چُور کر دوگے۔“


وہ زور آوروں کو بُلا تفتیش پاش پاش کر دیتے ہیں اَور اُن کی جگہ دُوسروں کو مامُور کرتے ہیں۔


”تُم کب تک میری جان کھاتے رہوگے اَور باتوں سے میرے ٹکڑے ٹکڑے کرتے رہوگے؟


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


وہ کُچلے ہُوئے سَرکنڈے کو نہ توڑے گا، نہ ٹمٹماتے ہُوئے دئیے کو بُجھائے گا۔ وہ سچّائی سے عدالت کرےگا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات