Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 71:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ اَے یَاہوِہ قادر! آپ ہی میری اُمّید ہیں، اَور لڑکپن سے آپ میرے راز داں رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اَے خُداوند خُدا! تُو ہی میری اُمّید ہے۔ لڑکپن سے میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 क्योंकि तू ही मेरी उम्मीद है। ऐ रब क़ादिरे-मुतलक़, तू मेरी जवानी ही से मेरा भरोसा रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کیونکہ تُو ہی میری اُمید ہے۔ اے رب قادرِ مطلق، تُو میری جوانی ہی سے میرا بھروسا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 71:5
21 حوالہ جات  

”لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ پر بھروسا کرتا ہے، اَور جِس کی اُمّید یَاہوِہ پر ہے۔


”لیکن اَب اَے خُداوؔند، میں کس بات کے لیٔے ٹھہروں؟ میری اُمّید آپ ہی سے ہے۔


اَے خُدا، لڑکپن ہی سے آپ مُجھے سِکھاتے آئے ہیں، اَور آج کے دِن تک مَیں آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتا آیا ہُوں۔


میری جان آپ کی نَجات کے لیٔے بیتاب ہے، لیکن مَیں نے آپ کے کلام پر اَپنی اُمّید لگا رکھی ہے۔


میرے لیٔے دہشت کا باعث نہ بنیں؛ مُصیبت کے دِن آپ ہی میری پناہ ہیں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی نَجات کا منتظر ہُوں، اَور آپ کے اَحکام پر عَمل کرتا آیا ہُوں۔


کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔


اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کی اُمّید، آپ کو ترک کرنے والے سبھی لوگ شرمندہ ہوں گے؛ جو آپ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں اُن کا نام عالمِ اَرواح میں جانے والوں میں شامل ہوگا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو، جو آبِ حیات کا چشمہ ہیں، ترک کر دیا۔


اَے بنی اِسرائیل کی اُمّید، اَور مُصیبت کے وقت اَے مُنجّی! آپ مُلک میں ںپردیسی کی مانند کیوں ہیں، اَور اُس مُسافر کی مانند جو صِرف رات گُزارنے کو کہیں ڈیرا ڈالتا ہے؟


اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔


اَور وہ بچّہ بڑھتا اَور قُوّت پاتا گیا اَور حِکمت سے معموُر؛ ہوتا گیا اَور خُدا کا فضل اُس پر تھا۔


لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔


پس شموایلؔ نے تیل کا سینگ لیا اَور اُسے اُس کے بھائیوں کی مَوجُودگی میں مَسح کیا۔ اَور اُس دِن سے یَاہوِہ کا رُوح داویؔد پر شِدّت سے نازل ہونے لگا۔ پھر شموایلؔ رامہؔ کو چلےگئے۔


جو کویٔی اُنہیں پاتا تھا اُنہیں نگل جاتا تھا؛ اُن کے دُشمن کہتے تھے، ’اِس میں ہمارا کویٔی قُصُور نہیں ہے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا جو اُن کا حقیقی چراگاہ، اَور اُن کے آباؤاَجداد کی اُمّید تھا۔‘


اَپنی جَوانی کے دِنوں میں اَپنے خالق کو یاد رکھو، پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو، میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔


اَور جَب مَیں آپ سے رخصت ہوکر جاؤں گا، تو مُجھے مَعلُوم نہیں ہوگا کہ یَاہوِہ کی رُوح آپ کو کہاں لے جائے گی۔ اَور جَب مَیں جا کر احابؔ کو خبر دوں اَور وہ آپ کو یہاں نہ پائیں تو وہ مُجھے قتل کر دیں گے۔ لیکن مَیں آپ کا خادِم تو بچپن سے ہی یَاہوِہ کی ہی عبادت کرتا آیا ہُوں۔


اَپنی سلطنت کے آٹھویں سال میں جَب وہ ابھی لڑکا ہی تھا وہ اَپنے باپ داویؔد کے خُدا کا طالب ہُوا۔ اَور بارہویں سال میں اُس نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کو بُلند مقامات، اشیراہؔ کے سُتون، تراشے ہُوئے بُتوں اَور ڈھالی ہُوئی مورتوں سے پاک کرنا شروع کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات