Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 71:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے خُدا، آپ کی راستبازی آسمان تک پہُنچتی ہے، آپ نے عظیم کارنامے کئے ہیں۔ اَے خُدا، آپ کی مانند کون ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اَے خُدا! تیری صداقت بھی بُہت بُلند ہے۔ اَے خُدا! تیری مانِند کَون ہے جِس نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ अल्लाह, तेरी रास्ती आसमान से बातें करती है। ऐ अल्लाह, तुझ जैसा कौन है जिसने इतने अज़ीम काम किए हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے اللہ، تیری راستی آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ اے اللہ، تجھ جیسا کون ہے جس نے اِتنے عظیم کام کئے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 71:19
20 حوالہ جات  

میرا کُل وُجُود یہ کہے گا، ”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کون ہے؟ آپ غریبوں کو اُن کے ہاتھ سے جو زِیادہ زورآور ہیں، اَور مسکینوں اَور مُحتاجوں کو غارت گروں سے چُھڑاتے ہیں۔“


کیونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمانوں سے بھی بُلند ہے؛ اَور آپ کی صداقت فَضا تک پہُنچتی ہے۔


”جِس طرح آسمان زمین سے اُونچے ہیں، اُسی طرح میری راہیں تمہاری راہوں سے اَور میرے خیالات تمہارے خیالات سے بُلند تر ہیں۔


کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بڑے بڑے کام کیٔے ہیں۔ اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔


اَے سَب قوموں کے بادشاہ، کون ہے جو آپ کی تعظیم نہیں کرےگا؟ یہ سارے لقب تو آپ ہی کے لئے ہیں۔ کیونکہ مُختلف قوموں کے تمام دانشمند لوگوں میں اَور دُنیا کی تمام مملکتوں میں، آپ کی مانند کویٔی نہیں،


”تُم مُجھے کس سے تشبیہ دوگے؟ میں کس کے برابر سمجھا جاؤں گا؟“ یہ قُدُّوس فرماتے ہیں۔


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛ اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔


یَاہوِہ خُدا! اِسرائیل کے خُدا کی سِتائش ہو، فقط وُہی عجِیب و غریب کام کرتے ہیں۔


خُدا اِس قدر حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہیں، اَور اِتنے معجزے کرتے ہیں جنہیں گِنا نہیں جا سَکتا۔


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنے اِنصاف کی بنا پر سرفراز ہوگا، اَور خُدائے قُدُّوس اَپنے راستی کے کاموں سے اَپنا تقدُّس ظاہر کریں گے۔


عقلمند کو زندگی کی راہ اُوپر لے جاتی ہے تاکہ اُسے نیچے قبر میں اُترنے سے بچالے۔


یہ علم میرے لیٔے نہایت عجِیب ہے، یہ بہت اُونچا ہے اَور میری پہُنچ سے باہر ہے۔


حِکمت احمق کے لیٔے بہت بُلند ہے؛ وہ پھاٹک پر مجمع میں مُنہ نہیں کھول سَکتا۔


”اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم کو اَپنی عظمت اَور اَپنا قوی ہاتھ دِکھانا شروع کیا ہے کیونکہ آسمان میں یا زمین پر اَیسا کون معبُود ہے جو آپ کے جَیسا کام اَور عظیم کارنامے اَنجام دے سکے؟


اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت کس قدر بیش قیمتی ہے! کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ، سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات