Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 7:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 جِس نے زمین میں گڑھا کھود کر اُسے گہرا کیا وہ اَپنی کھودی ہُوئی خندق میں خُود ہی جا گرا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیا اور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 लेकिन जो गढ़ा उसने दूसरों को फँसाने के लिए खोद खोदकर तैयार किया उसमें ख़ुद गिर पड़ा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 لیکن جو گڑھا اُس نے دوسروں کو پھنسانے کے لئے کھود کھود کر تیار کیا اُس میں خود گر پڑا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 7:15
19 حوالہ جات  

جہاں تک مَیں نے دیکھاہے کہ جو بدی کی کھیتی کا ہل چلاتے ہیں اَور نُقصان کا بیج بوتے ہیں، وہ وَیسی ہی فصل کاٹتے بھی ہیں۔


بدکار لوگ خُود اَپنے ہی جالوں میں پھنس کر رہ جایٔیں، اَور مَیں سلامت بچ نکلوں۔


اگر کویٔی دُوسروں کے لیٔے گڑھا کھودتا ہے، تو وہ آپ ہی اُس میں گِر جائے گا؛ اَور اگر کویٔی پتّھر لڑھکاتا ہے تو وہ پتّھر پلٹ کر اُسی پر آ پڑےگا۔


ناتواں بدکار لوگ غُرور کا شِکار ہوتے ہیں، اَور بدکار لوگ اَپنے بنائے ہُوئے منصُوبوں میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔


میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


کیا نیکی کا بدلہ بدی سے دیا جائے؟ تَو بھی اُنہُوں نے میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے۔ یاد کیجئے کہ مَیں نے آپ کے حُضُور کھڑے ہوکر اُن کے حق میں شفاعت کی تاکہ آپ کا قہر اُن پر سے ٹل جائے۔


مغروُروں نے آپ کے آئین کے اُصُولوں کے خِلاف، میرے لیٔے گڑھے کھودے ہیں۔


آپ اُسے مُصیبت کے دِنوں میں آرام بخشتے ہیں، جَب کہ بدکاروں کے لیٔے گڑھا کھودا جاتا ہے۔


تُم تو یتیم پر قُرعہ ڈالنے سے بھی نہ ہچکچاؤگے اَور اگر اَپنے دوست کا سَودا کرنا پڑا تو وہ بھی کر گزروگے۔


وہ بدی کے حامل ہوتے ہیں اَور اُن سے بدی پیدا ہوتی ہے؛ اُن کے بطن میں فریب پرورِش پاتاہے۔“


تُم میں سُوکھی گھاس کا حَمل ٹھہرے گا، اَور تُم بھُوسی کو پیدا کروگے؛ تمہارا دَم اَیسی آگ ہے جو تُمہیں بھسم کر دے گی۔


کویٔی اِنصاف طلب نہیں کرتا؛ اَور کویٔی سچّائی سے اَپنا مُقدّمہ نہیں لڑتا۔ وہ بے معنی دلیلوں پر اِعتماد کرلیتے ہیں اَور جھُوٹ بولتے ہیں؛ اُن کا حَمل بدچلنی کا ہوتاہے جِس سے بدی جنم لیتی ہے۔


تَب داریاویشؔ بادشاہ نے مُلک بھر میں تمام لوگوں، قوموں اَور مُختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو خط لِکھّا: ”تمہارا اِقبال بُلند ہو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات