Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 خُدا نے اَپنے مہلک ہتھیار تیّار کر لیٔے ہیں؛ اَور وہ اَپنے شُعلہ بار تیروں کو بھی تیّار رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّار کِئے ہیں۔ وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन जो मोहलक हथियार और जलते हुए तीर उसने तैयार कर रखे हैं उनकी ज़द में वह ख़ुद ही आ जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن جو مہلک ہتھیار اور جلتے ہوئے تیر اُس نے تیار کر رکھے ہیں اُن کی زد میں وہ خود ہی آ جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 7:13
17 حوالہ جات  

خُدا کے نزدیک یہی اِنصاف ہے: بدلہ میں وہ تُم پر مُصیبت لانے والوں کو مُصیبت میں ڈالے گا


آپ اَپنے لوگوں کو مخلصی دینے نکلے تھے، اَپنے ممسوح کو بچانے کے لیٔے۔ آپ نے ظالِم مُلکوں کے رہنما کو کُچل دیا، آپ نے اُسے سَر سے پاؤں تک ننگا کر دیا۔ سلاہ


لیکن خُدا اُن پر تیر برسائیں گے؛ اَور وہ ناگہاں زخمی ہو جایٔیں گے۔


آپ کے تیز تیر بادشاہ کے دُشمنوں کے دِلوں کو چھید ڈالیں؛ اَور قومیں آپ کے قدموں میں گِر جایٔیں۔


اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


کیونکہ اُنہُوں نے تیرے مُقدّسین اَور نبیوں کا خُون بہایا تھا، اَور تُونے اُنہیں پینے کے لیٔے خُون ہی دیا جِس کے وہ مُستحق ہیں۔“


اُنہُوں نے بُلند آواز سے چِلّاکر کہا، ”اَے قُدُّوس اَور برحق خُداوؔند! تُو کب تک اِنصاف نہ کرےگا اَور زمین کے باشِندوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟“


آپ کی اُڑنے والے تیروں کی رَوشنی اَور نیزے کی چمک سے سُورج اَور چاند آسمان میں ٹھہر گیٔے۔


بجلی گرائیں اَور دُشمنوں کو پراگندہ کر دیں؛ اَپنے تیر چلائیں اَور اُنہیں شِکست دیں۔


وہ اَپنی زبانوں کو تلوار کی مانند تیز کرتے ہیں اَور اَپنی باتوں کے مہلک تیر چلاتے ہیں۔


خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔


قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے


میں اَپنے تیروں کو خُون پلا کر اَور تلوار کو مقتولوں اَور اسیروں کا خُون پلا کر، اَور دُشمن رہنماؤں کے سَر کا، گوشت کھِلا کر مدمست کر دُوں گا۔“


”میں اُن پر آفتوں کا انبار لگا دُوں گا اَور اَپنے سارے تیر اُن پر برسا دُوں گا۔


جَب مَیں اَپنی چمکنے والی تلوار کو تیز کرکے اِنصاف کرنے کے لیٔے اُسے اَپنے ہاتھ میں لُوں گا، تو میں اَپنے رقیبوں سے اِنتقام لُوں گا اَور مُجھ سے نفرت رکھنے والوں کو میں سزا دُوں گا۔


اُنہُوں نے دُشمن کی طرح کمان کھینچی ہے؛ اَور اُن کا داہنا ہاتھ تیّار ہے۔ اُنہُوں نے دُشمن کی طرح اُن سَب کو قتل کر دیا ہے جو آنکھوں کو مرغوب تھے؛ اُنہُوں نے صِیّونؔ کی بیٹی کے خیمہ پر آگ کی مانند اَپنا قہر اُنڈیل دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات