Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 کیونکہ خُدا صِیّونؔ کو بچائیں گے۔ اَور یہُوداہؔ صُوبہ کے شہروں کو اَز سرِ نَو تعمیر کریں گے۔ تَب لوگ وہاں بسیں گے اَور اُس علاقے پر قابض ہوں گے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 کیونکہ خُدا صِیُّون کو بچائے گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو بنائے گا اور وہ وہاں بسیں گے اور اُس کے وارِث ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 क्योंकि अल्लाह सिय्यून को नजात देकर यहूदाह के शहरों को तामीर करेगा, और उसके ख़ादिम उन पर क़ब्ज़ा करके उनमें आबाद हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 کیونکہ اللہ صیون کو نجات دے کر یہوداہ کے شہروں کو تعمیر کرے گا، اور اُس کے خادم اُن پر قبضہ کر کے اُن میں آباد ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:35
17 حوالہ جات  

جو اَپنے سفیروں کے کلام کو ثابت کرتے ہیں اَور اَپنے رسوُلوں کی مشورت کو پُورا کرتے ہے، ”جو یروشلیمؔ کے متعلّق کہتے ہیں، ’وہ آباد کیا جائے گا،‘ اَور یہُوداہؔ کے شہروں کے متعلّق، ’وہ تعمیر ہوں گے،‘ اَور اُن کے کھنڈروں کے متعلّق، ’مَیں اُنہیں بحال کروں گا،‘


اَپنے کرم کے مُطابق صِیّونؔ کو آسُودہ کریں، اَور یروشلیمؔ کی فصیلوں کی اَز سرِ نَو تعمیر کریں۔


میں اَپنی راستبازی کو نزدیک لا رہا ہُوں، وہ بہت دُور نہیں ہے؛ اَور میری نَجات میں تاخیر نہ ہوگی۔ میں صِیّونؔ کو نَجات دوں گا، اَور اِسرائیل کو اَپنا جلال بخشوں گا۔


لیکن رِہائی کوہِ صِیّونؔ پر مَوجُود ہوگی؛ اَور وہ مُقدّس مقام ہوگا، اَور بنی یعقوب اَپنی مِیراث پر قابض ہوں گے۔


پھر مَیں نے نگاہ کی تو دیکھا کہ وہ برّہ کوہِ صِیّونؔ پر کھڑا ہے اَور اُس کے ساتھ ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد بھی ہیں جِن کی پیشانی پر برّہ یعنی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح اَور اُس کے آسمانی باپ کا نام لِکھّا ہُواہے۔


اُس مُلک کے سفیروں کو کیا جَواب دیا جائے؟ ”یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو قائِم کیا ہے، اَور اُس میں اُس کے مُصیبت زدہ لوگ پناہ لیں گے۔“


کیونکہ یَاہوِہ صِیّونؔ کو دوبارہ تعمیر کریں گے اَور اَپنے جلال میں ظاہر ہوں گے۔


آپ اُٹھیں گے اَور صِیّونؔ پر رحم کریں گے، یہ وہ وقت ہے کہ آپ اُس پر ترس کھایٔیں، کیونکہ مُعیّن وقت آ چُکاہے۔


سمُندر اَور اُس کی معموُری شور مچائے؛ میدان اَورجو کچھ اُن میں ہے، خُوشی منائے!


اَے یَاہوِہ، آپ کی ساری مخلُوق آپ کی مدح سرائی کرےگی؛ اَور آپ کے مُقدّسین آپ کی تمجید کریں گے۔


میرے مُنہ سے یَاہوِہ کی سِتائش ہوگی۔ ہر مخلُوق ابدُالآباد اُن کے پاک نام کی مدح سرائی کرے۔


اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو، اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات