Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 میں مدد کے لیٔے چلاّتے چلاّتے تھک گیا ہُوں؛ میرا گلا سُوکھ گیا ہے۔ اَور اَپنے خُدا کے اِنتظار میں، میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं चिल्लाते चिल्लाते थक गया हूँ। मेरा गला बैठ गया है। अपने ख़ुदा का इंतज़ार करते करते मेरी आँखें धुँधला गईं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں چلّاتے چلّاتے تھک گیا ہوں۔ میرا گلا بیٹھ گیا ہے۔ اپنے خدا کا انتظار کرتے کرتے میری آنکھیں دُھندلا گئیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:3
18 حوالہ جات  

میں کراہتے کراہتے تھک گیا؛ رات بھر رو رو کر میں اَپنا بِستر بھگوتا ہُوں اَور اَپنا پلنگ آنسُوؤں سے تربتر کرتا ہُوں۔


میں ابابیل اَور سارس کی طرح چیں چیں کرتا رہا، اَور غمزدہ کبُوتر کی مانند کراہتا رہا۔ میری آنکھیں اُوپر کی طرف دیکھتے دیکھتے تھک گئیں۔ میں ڈر گیا ہُوں، اَے خُداوؔند، میری مدد کے لئے آیئے۔“


آپ کی نَجات اَور صداقت کے وعدے کے اِنتظار میں، میری آنکھیں تھک گئیں۔


آپ کے وعدہ کے اِنتظار میں میری آنکھیں دھُندلا گئیں؛ اَور مَیں پُوچھ رہا ہُوں، ”آپ مُجھے کب تسلّی بخشیں گے؟“


تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں دُوسری قوم کو دئیے جایٔیں گے اَور تمہاری آنکھیں دِن بہ دِن اُن کا اِنتظار کرتے کرتے تھک جایٔیں گی مگر تمہارا کچھ بس نہ چلے گا۔


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


جَب، یِسوعؔ نے جان لیا کہ اَب سَب باتیں تمام ہویٔیں، تو اِس لیٔے کہ کِتاب مُقدّس کا لِکھّا پُورا ہو، آپ نے کہا، ”میں پیاسا ہُوں۔“


میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔


اُنہُوں نے میرے کھانے میں پِت مِلا دیا، اَور میری پیاس بُجھانے کے لیٔے مُجھے سِرکہ پِلایا۔


”لیکن اَب اَے خُداوؔند، میں کس بات کے لیٔے ٹھہروں؟ میری اُمّید آپ ہی سے ہے۔


صداقت اَور راستبازی میری حِفاظت کریں، کیونکہ مُجھے یَاہوِہ آپ کی ہی آس ہے۔


میری قُوّت ٹھیکرے کی مانند خشک ہو چُکی ہے، اَور میری زبان میرے تالُو سے چپک گئی ہے؛ اَور آپ نے مُجھے موت کی خاک میں مِلا دیا۔


اَے میرے خُدا، میں دِن کو پُکارتا ہُوں لیکن آپ جَواب نہیں دیتے، اَور رات کو بھی فریاد کرنے سے باز نہیں آتا۔


میرا چہرہ روتے روتے سُرخ ہو گیا ہے، اَور میری آنکھوں پر اَندھیرا چھا گیا ہے؛


لیکن بدکاروں کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں گی، اَور وہ بچ کر نکل نہ سکیں گے؛ اُن کی اُمّید موت کی ہچکی میں بدل جائے گی۔“


یَاہوِہ نے ہمارے خُدا کی سِتائش کا نیا نغمہ، میرے مُنہ میں ڈالا۔ کیٔی لوگ یہ دیکھیں گے، اَور ڈریں گے اَور یَاہوِہ پر توکّل کریں گے۔


آپ کا غضب مُجھ پر بھاری ہے؛ آپ نے اَپنی سَب موجوں سے میرا ناک میں دَم کر رکھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات