Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اُن کے نام کِتاب حیات میں سے مٹا دئیے جایٔیں اَور وہ صادقوں کے ساتھ مندرج نہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اُن کے نام کِتابِ حیات سے مِٹا دِئیے جائیں اور صادِقوں کے ساتھ مندرج نہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 उन्हें किताबे-हयात से मिटाया जाए, उनका नाम रास्तबाज़ों की फ़हरिस्त में दर्ज न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اُنہیں کتابِ حیات سے مٹایا جائے، اُن کا نام راست بازوں کی فہرست میں درج نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:28
12 حوالہ جات  

اَور میرے سچّے ہم خدمت! میں تُم سے بھی درخواست کرتا ہُوں کہ اِن دونوں خواتین کی مدد کرو، کیونکہ اُنہُوں نے کلیمینت اَور میرے باقی ہم خدمتوں سمیت، میرے ساتھ خُوشخبری پھیلانے میں بڑی محنت کی، اِن سَب کے نام کِتاب حیات میں درج ہیں۔


تو بھی، اِس بات سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تمہارا حُکم مانتی ہیں، بَلکہ اِس بات سے خُوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔“


اَور اُن پہلوٹھوں کی جماعت کے پاس جِن کے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔ اَور تُم اُس خُدا کے پاس آ چُکے ہو جو سَب کا مُنصِف ہے۔ تُم کامِل کیٔے ہویٔے راستبازوں کی رُوحوں،


میرا ہاتھ اُن نبیوں کے خِلاف ہوگا جو باطِل رُویتیں دیکھتے ہیں اَور جھُوٹی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ وہ میری اُمّت کی مجلس میں نہ ہوں گے، نہ بنی اِسرائیل کے دفتر میں درج ہوں گے اَور نہ ہی وہ اِسرائیل کے مُلک میں داخل ہوں گے۔ تَب تُم جان لوگے کہ میں یَاہوِہ قادر ہُوں۔


اَور تمام اہلِ زمین کے سَب باشِندے اُس حَیوان کی پرستش کریں گے، وہ سَب جِن کے نام اُس بِنائے عالَم سے ذبح کیٔے ہویٔے برّہ کی کِتابِ حیات میں درج نہیں کیٔے گیٔے تھے۔


اَور اگر کویٔی اِس نبُوّت کی کِتاب کی باتوں میں سے کچھ نکال دے تو خُدا اِس کِتاب میں مذکور شجرِ حیات اَور شہر مُقدّس میں رہنے کا حق اُس سے چھین لے گا جِس کا بَیان اِس کِتاب میں ہے۔


جو غالب آئے اُسے اِسی طرح سفید لباس پہنائی جائے گی اَور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بَلکہ اَپنے باپ اَور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اقرار کروں گا۔


تَب مُلک میں جو کویٔی برکت چاہے گا وہ خُدائے برحق کے نام سے برکت چاہے گا؛ اَورجو کویٔی مُلک میں قَسم کھائے گا وہ خدائے برحق کے نام سے قَسم کھائے گا۔ کیونکہ پہلی مُصیبتیں بھُلا دی جایٔیں گی اَور وہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو جایٔیں گی۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُس کا نام لُو عمّی رکھنا کیونکہ تُم میری اُمّت نہیں ہو، نہ میں تمہارا خُدا ہُوں۔


وہ تمام لوگ جو صِیّونؔ میں چھُوٹ جایٔیں گے اَور یروشلیمؔ میں باقی رہیں گے مُقدّس کہلایٔیں گے۔ اَور وہ بھی جِن کا نام یروشلیمؔ میں زندہ بچے ہُوئے لوگوں کی فہرست میں ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات