Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میرے پاس آکر مُجھے رِہائی بخش دیں؛ میرے دُشمنوں سے مُجھے محفوظ رکھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 میری جان کے پاس آ کر اُسے چُھڑا لے۔ میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرا فِدیہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क़रीब आकर मेरी जान का फ़िद्या दे, मेरे दुश्मनों के सबब से एवज़ाना देकर मुझे छुड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 قریب آ کر میری جان کا فدیہ دے، میرے دشمنوں کے سبب سے عوضانہ دے کر مجھے چھڑا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:18
15 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛ اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ دُور نہ رہیں؛ اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لیٔے جلدی آئیں۔


اَے میرے خُدا، اَے میرے خُدا، آپ نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ آپ میری مخلصی کے نالوں سے کیوں دُور رہتے ہیں؟


اَے بنی اِسرائیل کی اُمّید، اَور مُصیبت کے وقت اَے مُنجّی! آپ مُلک میں ںپردیسی کی مانند کیوں ہیں، اَور اُس مُسافر کی مانند جو صِرف رات گُزارنے کو کہیں ڈیرا ڈالتا ہے؟


لیکن خُدا میری جان کو پاتال کے اِختیار سے چھُڑا لے گا؛ وہ یقیناً مُجھے قبُول فرمایٔے گا۔


میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں؛ اَے یَاہوِہ، سچّائی کے خُدا! میرا فدیہ دیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ اِس قدر دُور کیوں کھڑے رہتے ہیں؟ اَور میری مُصیبت کے ایّام میں خُود کو کیوں چھپاتے ہیں؟


مُجھے دُشمن کے ہاتھ سے بچالو، سنگدلوں کے شکنجہ سے مُجھے رِہائی دِلاؤ؟‘


کیونکہ کنعانی اَور اِس مُلک کے اَور لوگ یہ سُن کر ہمیں گھیر لیں گے اَور ہمارا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں گے۔ پھر آپ اَپنے عظیم نام کے لیٔے کیا کریں گے؟“


لیکن مُجھے دُشمن کے طعنے کا خوف تھا، کہ کہیں رقیب غلط اَندیشہ لگا کر یہ نہ کہنے لگیں، ’یَاہوِہ نے نہیں بَلکہ ہمارے ہی ہاتھوں نے فتح دِلائی ہے۔‘ “


بہت سے سانڈوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ باشانؔ کے علاقہ کے زورآور سانڈ مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہیں۔


میری جان کو تلوار سے بچائیں، اَور میری انمول زندگی کو کُتّوں کی گرفت سے چھُڑائیں۔


مُجھ سے روپوش نہ ہوں، اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛ کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔ اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، آپ قریب آئے، اَور آپ نے کہا، ”خوف نہ کر۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات