Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لیکن اَے یَاہوِہ، میری آپ سے یہ دعا ہے، کہ اَپنی نظرِکرم کے وقت؛ اَور اَے خُدا، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے طفیل، مُجھے جَواب دیں اَور نَجات کا یقین دِلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन ऐ रब, मेरी तुझसे दुआ है कि मैं तुझे दुबारा मंज़ूर हो जाऊँ। ऐ अल्लाह, अपनी अज़ीम शफ़क़त के मुताबिक़ मेरी सुन, अपनी यक़ीनी नजात के मुताबिक़ मुझे बचा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن اے رب، میری تجھ سے دعا ہے کہ مَیں تجھے دوبارہ منظور ہو جاؤں۔ اے اللہ، اپنی عظیم شفقت کے مطابق میری سن، اپنی یقینی نجات کے مطابق مجھے بچا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:13
24 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا فرماتے ہیں، ”مَیں نے قبُولیّت کے وقت تیری سُن لی، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کی۔“ دیکھو! قبُولیّت کا وقت یہی ہے اَور نَجات کا دِن آج ہی ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا، تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے پھر سے آباد کر سکیں۔


وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛ میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا، میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔


آپ اَپنے خادِموں سے پُوچھیں اَور وہ آپ کو بتائیں گے۔ اِس لیٔے میرے نوجوانوں پر کرم فرمائیں کیونکہ ہم خُوشی کے موقع پر آئے ہیں۔ مہربانی کرکے اَپنے خادِموں کو اَور اَپنے بیٹے داویؔد کو جو کچھ بھی آپ کے پاس اُنہیں دینے کے لیٔے ہے عطا فرمائیں۔‘ “


جَب لوگوں نے اُنہیں گَالِیاں دیں تو حُضُور نے جَواب میں کبھی گَالی نہ دی، اَور نہ دُکھ پا کر کبھی کسی کو دھمکی دی، بَلکہ اَپنے آپ کو سچّے اِنصاف کرنے والے خُدا کے حوالہ کرتے تھے۔


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔


اَور کہا، ”یَاہوِہ، میرے آقا اَبراہامؔ کے خُدا کی تمجید ہو، جِس نے میرے آقا کو اَپنے رحم و کرم اَور راستی سے محروم نہ رکھا اَور یَاہوِہ نے مُجھے صحیح راہ پر چلا کر میرے آقا کے رشتہ داروں کے گھر پر پہُنچا دیا۔“


پھر وہ سخت درد و کرب میں مُبتلا ہوکر اَور بھی دِل سوزی سے دعا کرنے لگے اَور اُن کا پسیِنہ خُون کی بُوندوں کی مانِند زمین پر ٹپکنے لگا۔


خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛ دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارے خُدا کی نَجات دیکھی ہے۔


اَے خُدا، اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق، اَپنی بڑی شفقت کی کثرت سے؛ مُجھ پر رحم کریں، میری خطائیں مٹا دیں۔


لہٰذا ہر دیندار، آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛ جَب زور کا سیلاب آئے گا، تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔


یہ ضیافت کا دُوسرا دِن تھا۔ جَب مے کا دَور چل رہاتھا تو بادشاہ نے ملِکہ ایسترؔ سے ایک بار پھر پُوچھا، ”اَے ملِکہ ایسترؔ، تیری اِلتماس کیا ہے؟ تُو جو کچھ چاہے گی وہ تُجھے عطا کیا جائے گا۔ بتا تُجھے کیا چاہئے؟ اگر تُو میری آدھی سلطنت بھی مانگے گی تو وہ بھی تُجھے بخش دی جائے گی۔“


جَب مے کا دَور چل رہاتھا تو بادشاہ نے ایسترؔ سے پُوچھا کہ، ”بتا تیری درخواست کیا ہے؟ تُو جو کچھ مانگے گی تُجھے دیا جائے گا۔ تیری کیا ہے؟ اگر تُو میری نِصف سلطنت بھی چاہے گی تو وہ بھی تُجھے دے دی جائے گی۔“


جَب اُس نے ملِکہ ایسترؔ کو باہر صحن میں کھڑی دیکھا تو اُسے بڑی خُوشی ہُوئی اَور اُس نے طلائی عصائے شاہی کو جو اُس کے ہاتھ میں تھا ایسترؔ کی طرف بڑھایا۔ ایسترؔ آگے بڑھی اَور اُس نے عصائے شاہی کی نوک کو ہاتھ سے چھُو لیا۔


کہ وہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرے اَور اَپنے پاک عہد کو یاد فرمایٔے،


آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔


اُن کی طرف دیکھیں! اُٹھتے اَور بیٹھتے ہُوئے، وہ گا گا کر میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات