Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تو زمین کانپ اُٹھی، آسمان نے مینہ برسایا، اَور خُدا کے سامنے یعنی کوہِ سِینؔائی کے خُدا، اَور اِسرائیل کے خُدا کے سامنے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تو زمِین کانپ اُٹھی۔ خُدا کے حضُور آسمان گِر پڑے۔ بلکہ کوہِ سِینا بھی خُدا کے حضُور۔ اِسرائیل کے خُدا کے حضُور کانپ اُٹھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तो ज़मीन लरज़ उठी और आसमान से बारिश टपकने लगी। हाँ, अल्लाह के हुज़ूर जो कोहे-सीना और इसराईल का ख़ुदा है ऐसा ही हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تو زمین لرز اُٹھی اور آسمان سے بارش ٹپکنے لگی۔ ہاں، اللہ کے حضور جو کوہِ سینا اور اسرائیل کا خدا ہے ایسا ہی ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:8
16 حوالہ جات  

اَور کوہِ سِینؔائی اُوپر سے نیچے تک دھوئیں سے چھُپ گیا کیونکہ یَاہوِہ شُعلہ میں اُس پر اُترے تھے اَور دُھواں تنور کے دھوئیں کی مانند اُوپر اُٹھ رہاتھا اَور وہ سارا پہاڑ زور زور سے لرز رہاتھا۔


اَور تیسرے دِن کی صُبح کو بادل گرجنے لگا اَور بجلی چمکنے لگی اَور پہاڑ کے اُوپر گھنا بادل چھا گیا اَور نرسنگا بہت زور سے بجا اَور چھاؤنیوں میں لوگوں پر لرزہ طاری ہو گیا۔


اُس وقت تو اُس کی آواز نے زمین کو ہلا دیا تھا مگر اَب اُس نے یہ وعدہ کیا ہے کہ، ”پھر ایک بار میں فقط خُشکی کو ہی نہیں بَلکہ آسمانوں کو بھی ہلا دُوں گا۔“


مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے، اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا، تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔


بگولے میں سے آپ کی گرج کی آواز آئی، اَور آپ کی برق نے جہاں کو رَوشن کر دیا؛ اَور زمین لرزی اَور کپکپائی۔


اَے خُدا، آپ اَپنے پاک مَقدِس میں مُہیب ہیں؛ اِسرائیل کے خُدا اَپنی اُمّت کو قُوّت اَور طاقت بخشتے ہیں۔ خُدا کی تمجید ہو!


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو، آمین ثُمّ آمین۔


کیونکہ جَب آپ نے اَیسے مُہیب کام کئے جِن کی ہمیں توقع نہ تھی، تَب آپ نیچے اُتر آئے اَور پہاڑ تیرے سامنے تھرتھرا اُٹھے۔


اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے، یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،


تَب خُدا کا بیت المُقدّس جو آسمان میں ہے کھولا گیا اَور اُس کے بیت المُقدّس میں اُس کے عہد کا صندُوق نظر آیا۔ اَور بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، زلزلہ آیا اَور بڑے بڑے اولے گِرے۔


آپ اَپنے لوگوں کو مخلصی دینے نکلے تھے، اَپنے ممسوح کو بچانے کے لیٔے۔ آپ نے ظالِم مُلکوں کے رہنما کو کُچل دیا، آپ نے اُسے سَر سے پاؤں تک ننگا کر دیا۔ سلاہ


اَے کاش کہ آپ آسمانوں کو پھاڑ کر اُتر آئے، کہ آپ کے سامنے پہاڑ کانپ اُٹھیں!


لہٰذا خُدا لوگوں کو گھُما کر بیابان کی راہ سے بحرِقُلزمؔ کی طرف لے گئے اَور بنی اِسرائیل مُلک مِصر سے مُسلّح ہوکر نکلے تھے۔


تَب دبورہؔ نے بَراقؔ سے کہا، ”جا! یہی وہ دِن ہے جِس میں یَاہوِہ نے سیسؔرا کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ کیا یَاہوِہ تیرے آگے نہیں گئے ہیں؟“ لہٰذا بَراقؔ کوہِ تبورؔ سے نیچے اُترا اَور وہ دس ہزار مَرد اُس کے پیچھے پیچھے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات