Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 خُدا تنہا اِنسان کا گھر بساتے ہیں، اَور قَیدیوں کی نغموں سے قیادت کرتے ہیں؛ لیکن باغی خشک زمین میں رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔ وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔ لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अल्लाह बेघरों को घरों में बसा देता और क़ैदियों को क़ैद से निकालकर ख़ुशहाली अता करता है। लेकिन जो सरकश हैं वह झुलसे हुए मुल्क में रहेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اللہ بےگھروں کو گھروں میں بسا دیتا اور قیدیوں کو قید سے نکال کر خوش حالی عطا کرتا ہے۔ لیکن جو سرکش ہیں وہ جُھلسے ہوئے ملک میں رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:6
18 حوالہ جات  

وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


یَاہوِہ ضروُرت مندوں کی دعا کو سُنتے ہیں، اَور اَپنے اسیروں کی حقارت نہیں کرتے۔


خُدا نے اُنہیں اَندھیرے اَور گہری مایوسی میں سے نکال لیا اَور اُن کی زنجیریں توڑ ڈالیں۔


کچھ لوگ اَندھیرے اَور گہری مایوسی میں، قَیدیوں کی مانند لوہے کی زنجیروں سے جکڑے ہُوئے بیٹھے تھے،


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،


کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اَے بانجھ! تو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی، خُوشی منانا، تو جو دردِزہ سے واقف نہیں؛ آواز بُلند کرکے چِلّا، تُونے جو کبھی محنت نہیں کی؛ کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔“


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُور بنے، لیکن وہ جو بھُوکے تھے اَب بھُوکے نہیں ہیں۔ وہ جو بانجھ تھی سات بچّوں کی ماں بنی؛ لیکن وہ جِس کے بہت بچّے ہیں، اُس کی حالت قابل رحم ہے۔


کہ اَچانک ایک بڑا بھُونچال آیا جِس سے قَیدخانہ کی بُنیاد ہل گئی۔ اَور فوراً دروازے کھُل گیٔے اَور سَب قَیدیوں کی زنجیروں بھی کھُل گئیں۔


اَور زرخیز زمین کو صحرائے شور کر دیا، کیونکہ وہاں کے باشِندے بدکاری سے بھرے ہُوئے تھے۔


مگر عیسَوؔ سے عداوت کرتا ہوں۔ مَیں نے اُس کے پہاڑوں کو ویران کر دیا اَور اُس کی مِیراث بیابان کے گیدڑوں کو دے دی۔“


ورنہ میں اُسے بے پردہ کر دُوں گا اَور اُسے اَیسی برہنہ کر دُوں گا جَیسی وہ اَپنی پیدائش کے دِن تھی؛ مَیں اُسے بیابان کے مانند کر دُوں گا، اَور اُسے خشک زمین بنا کر، پیاس سے مار ڈالُوں گا۔


وہ یتیموں اَور بیواؤں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور پردیسی سے اَیسی مَحَبّت رکھتے ہیں کہ اُسے کھانا اَور کپڑا مُہیّا کرتے ہیں۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


کیونکہ اُن کا بچانے والا زبردست طاقتور ہے، وہ تمہارے خِلاف اُن کا مُقدّمہ لڑے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات