Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اَے خُدا، آپ اَپنے پاک مَقدِس میں مُہیب ہیں؛ اِسرائیل کے خُدا اَپنی اُمّت کو قُوّت اَور طاقت بخشتے ہیں۔ خُدا کی تمجید ہو!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اَے خُدا! تُو اپنے مَقدِسوں میں مُہِیب ہے۔ اِسرائیل کا خُدا ہی اپنے لوگوں کو زور اور توانائی بخشتا ہے۔ خُدا مُبارک ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 ऐ अल्लाह, तू अपने मक़दिस से ज़ाहिर होते वक़्त कितना महीब है। इसराईल का ख़ुदा ही क़ौम को क़ुव्वत और ताक़त अता करता है। अल्लाह की तमजीद हो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 اے اللہ، تُو اپنے مقدِس سے ظاہر ہوتے وقت کتنا مہیب ہے۔ اسرائیل کا خدا ہی قوم کو قوت اور طاقت عطا کرتا ہے۔ اللہ کی تمجید ہو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:35
23 حوالہ جات  

یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔


آپ ہمیں صداقت کے مُہیب کرشموں سے جَواب دیتے ہیں، اَے ہمارے مُنجّی خُدا، زمین کے سَب کناروں اَور دُور دراز کے سمُندروں پر رہنے والے مُقدّسین کی اُمّید ہیں۔


تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو،


وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتا ہے اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتاہے۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔


آؤ اَور دیکھو کہ خُدا نے کیا کچھ کیا ہے، بنی آدمؔ کی خاطِر اُن کے کارنامے کس قدر مُہیب ہیں!


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔


پھر مَیں نے کہا: ”یَاہوِہ، آسمان کے خُدائے عظیم اَور مُہیب خُدا، جو اَپنے پیار کے عہد کو اُن لوگوں کے ساتھ رکھتے ہیں جو اُن سے مَحَبّت کرتے ہیں اَور اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہیں۔


اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔ وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛ وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے، چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔


خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛ اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔


مُبارک ہیں خُدا، جنہوں نے نہ تو میری دعا کو ردّ کیا اَور نہ اَپنی شفقت و مَحَبّت سے مُجھے محروم رکھا!


یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے، جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!


اَور سچّائی اَور حلیمی اَور راستبازی کی خاطِر شان و شوکت کے ساتھ فاتحانہ اَنداز سے سوار ہو جائیں؛ اَور اَپنے داہنے ہاتھ کو مُہیب کارنامے اَنجام دینے دیں۔


تمہارے پھاٹکوں کی چٹخنیاں لوہے اَور کانسے کی ہُوں گی، اَور تمہاری قُوّت تمہاری عمر کے مساوی ہوگی۔


تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا: ”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا، کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت سمُندر میں پھینک دیا۔


”یسُورُونؔ کے خُدا کی مانند کویٔی اَور نہیں، جو تمہاری مدد کے لیٔے آسمان سے بادلوں پر اَپنے جلال میں سواری کر تشریف لاتے ہیں۔


شمال کی جانِب سے سُنہری کرنیں اَپنا جلوہ دِکھاتی ہیں خُدا کی اِس مُہیب شوکت پر کس کی نظر ٹِکے گی۔


اَے آسمانی مخلُوق! یَاہوِہ کی حَمد کرو، صِرف یَاہوِہ ہی کے جلال اَور اُن کی قُدرت کی تعظیم کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات