Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 کہیں بِنیامین کا چھوٹا قبیلہ اُن کی قیادت کر رہاہے، تو کہیں یہُوداہؔ کے اُمرا کا بڑا ہُجوم، اَور کہیں زبُولُون اَور نفتالی کے اُمرا نظر آتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 وہاں چھوٹا بِنیمِین اُن کا حاکِم ہے۔ یہُوداؔہ کے اُمرا اور اُن کے مُشِیر۔ زبُولُون کے اُمرا اور نفتالی کے اُمرا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 वहाँ सबसे छोटा भाई बिनयमीन आगे चल रहा है, फिर यहूदाह के बुज़ुर्गों का पुरशोर हुजूम ज़बूलून और नफ़ताली के बुज़ुर्गों के साथ चल रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 وہاں سب سے چھوٹا بھائی بن یمین آگے چل رہا ہے، پھر یہوداہ کے بزرگوں کا پُرشور ہجوم زبولون اور نفتالی کے بزرگوں کے ساتھ چل رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:27
17 حوالہ جات  

شاؤل نے جَواب دیا، ”کیا میں ایک بِنیامینی یعنی اِسرائیل کے سَب سے چُھوٹے قبیلہ سے نہیں ہُوں؟ اَور کیا میرا خاندان بِنیامین کے قبیلہ کے کل خاندانوں میں سَب سے چھوٹا نہیں؟ پھر آپ مُجھ سے اَیسی بات کیوں کہتے ہو؟“


اِفرائیمؔ کا حَسد جاتا رہے گا، اَور بنی یہُوداہؔ کے دُشمنوں کا خاتِمہ ہو جائے گا؛ اَور بنی اِفرائیمؔ بنی یہُوداہؔ سے حَسد نہ رکھیں گے، نہ بنی یہُوداہؔ بنی اِفرائیمؔ سے کینہ رکھیں گے۔


گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛ اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے، یہُوداہؔ کا مُلک میرا عصا ہے۔


قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔


نویں مہینے کے لیٔے نواں سپہ سالار بنی بِنیامین میں سے عناتوت ابیعزیر تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔


اَور داویؔد نے سارے اِسرائیل کو یروشلیمؔ میں جمع کیا تاکہ یَاہوِہ کے صندُوق کو اُس جگہ لے آئیں جو اُنہُوں نے اُس کے لیٔے تیّار کی تھی۔


اَور بِنیامینیوں میں سے شاؤل کے تین ہزار رشتہ دار جِن میں بیشتر اُس وقت تک شاؤل کے گھرانے کے وفادار تھے؛


دیگر بنی بِنیامین اَور بنی یہُوداہؔ کے کچھ لوگ بھی قلعہ میں داویؔد کے پاس آئے۔


یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سامنے بنی بِنیامین کو شِکست دی اَور اُس دِن اِسرائیلیوں نے پچّیس ہزار ایک سَو بنی بِنیامینیوں کو مار ڈالا جو سَب کے سَب شمشیر زن تھے۔


زبُولُون والے اَپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھے؛ اَور نفتالی نے بھی مُلک کے اُونچے مقامات پر اَیسا ہی کیا۔


ہم بَارہ بھایٔی ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں۔ ایک مَر چُکاہے اَور سَب سے چھوٹا اِس وقت مُلکِ کنعانؔ میں ہمارے باپ کے پاس ہے۔‘


بِنیامین کے قبیلہ سے کِسلونؔ کا بیٹا، اِلیدادؔ؛


اَور ابنیرؔ نے بنی بِنیامین سے بھی بذاتِ خُود باتیں کیں اَور ابنیرؔ وہ سَب باتیں جو اِسرائیل اَور بِنیامین کے گھرانے کے لوگ کرنا چاہتے تھے داویؔد کو بتانے کے لیٔے حِبرونؔ گئے۔


میرے پاؤں ہموار جگہ پر قائِم رہتے ہیں؛ میں بڑے مجمع میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا۔


”یہ بات سُنو اَے یعقوب کے گھرانے والو، تُم جو اِسرائیل کے نام سے پُکارے جاتے ہو اَور یہُوداہؔ کی نَسل سے ہو، اَورجو یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہو اَور اِسرائیل کے خُدا سے مُخاطِب ہوتے ہو لیکن سچّائی اَور راستبازی سے نہیں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات