Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جِس طرح ہَوا دھوئیں کو اُڑا لے جاتی ہے، وَیسے ہی آپ اُنہیں اُڑا دیں؛ جَیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، وَیسے ہی بدکار لوگ خُدا کے سامنے فنا ہو جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 جَیسے دُھواں اُڑ جاتا ہے وَیسے ہی تُو اُن کو اُڑا دے۔ جَیسے موم آگ کے سامنے پِگھل جاتا ہے وَیسے ہی شرِیر خُدا کے حضُور فنا ہو جائیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वह धुएँ की तरह बिखर जाएंगे। जिस तरह मोम आग के सामने पिघल जाता है उसी तरह बेदीन अल्लाह के हुज़ूर हलाक हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 وہ دھوئیں کی طرح بکھر جائیں گے۔ جس طرح موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے اُسی طرح بےدین اللہ کے حضور ہلاک ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:2
17 حوالہ جات  

پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔


لیکن بدکار نِیست و نابود ہو جایٔیں گے: یَاہوِہ کے دُشمن کھیتوں کی شادابی کی مانند ہوں گے، وہ دھوئیں جَیسے دفعتاً غائب ہو جایٔیں گے۔


لہٰذا وہ صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی غائب ہونے والی اوس، اَور کھلیان سے اُڑنے والی بھُوسی، یا کھڑکی میں سے نکلتے ہُوئے دھوئیں کی مانند ہوں گے۔


یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛ اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے، اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔


پہاڑ یَاہوِہ کے سامنے موم کی طرح پگھل جاتے ہیں، یعنی ساری زمین کے یَاہوِہ کے سامنے۔


خُدا کی تاک کاٹ ڈالی گئی اَور آگ میں جَلا دی گئی؛ اَور خُدا کی ڈانٹ سے ہی لوگ تباہ ہو جاتے ہیں۔


جِس طرح آگ سُوکھی ٹہنیوں کو جَلا دیتی ہے اَور پانی میں اُبال لاتی ہے، اُسی طرح آپ نیچے آکر اَپنا نام اَپنے دُشمنوں میں مشہُور کر اَور آپ کی حُضُوری میں قوموں پر کپکپی طاری ہو جائے!


صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟


میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ اُٹھیں! آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛ اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔“


تَب یُوآبؔ اَور اُس کے لشکر کے آدمی ارامیوں سے لڑنے کے لیٔے آگے بڑھے اَور ارامی اُن کے سامنے سے بھاگ نکلے۔


لیکن ارامی اِسرائیلیوں کے سامنے ٹِک نہ سکے اَور بھاگ نکلے۔ داویؔد نے اُن کے سات سَو رتھ بانو اَور چالیس ہزار پیادہ فَوجیوں کو قتل کر دیا اَور اُس نے فَوج کے سپہ سالار شُوبکؔ کو بھی مار گرایا اَور وہ وہیں مَر گیا۔


آپ کی لشکر کے شور شرابے پر اُمّتںیں بھاگ جاتی ہیں۔ اَور آپ کے اُٹھتے ہی قومیں تِتّر بِتّر ہو جاتی ہیں۔


تمہارے سُورما ہلاک کیوں ہو گئے؟ وہ کھڑے نہ رہ سکیں گے کیونکہ یَاہوِہ اُنہیں گرا دیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات