Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”بادشاہ کے دشمن اَور اُن کے لشکر فوراً بھاگ جاتے ہیں؛ اَور لشکرگاہوں میں لوگ مالِ غنیمت تقسیم کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 لشکروں کے بادشاہ بھاگتے ہیں۔ وہ بھاگ جاتے ہیں اور عَورت گھر میں بَیٹھی بَیٹھی لُوٹ کا مال بانٹتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 “फ़ौजों के बादशाह भाग रहे हैं। वह भाग रहे हैं और औरतें लूट का माल तक़सीम कर रही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ”فوجوں کے بادشاہ بھاگ رہے ہیں۔ وہ بھاگ رہے ہیں اور عورتیں لُوٹ کا مال تقسیم کر رہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:12
12 حوالہ جات  

اَور وہ پانچوں بادشاہ بھاگ کر مقّیدہؔ کے غار میں جا چھُپے۔


”بادشاہ آئے اَور وہ لڑے؛ اَور کنعانؔ کے بادشاہ۔ مگِدّوؔ کے چشموں کے پاس تعناکؔ میں لڑے، لیکن نہ تو اُنہیں چاندی لَوٹ میں مِلی۔


جو تُم کہتے ہو اُسے کون مانے گا؟ اُس آدمی کا حِصّہ جو پیچھے رسد کے پاس رہا اُتنا ہی ہے جِتنا اُس کا جو جنگ کے لیٔے گیا۔ سَب کو برابر حِصّہ ملے گا۔“


تَب زمین کے بادشاہ، اُمرائے، فَوجی افسر، مالدار، زورآور اَور سارے غُلام اَور آزاد، غاروں اَور پہاڑوں کی چٹّانوں میں جا چھُپے۔


’وہ مالِ غنیمت کو بانٹنے میں لگے ہوں گے؛ ہر مَرد کو ایک ایک یا دو دو دوشیزائیں، سیسؔرا کو رنگ برنگے کے کپڑوں کی لُوٹ، بَلکہ بیل بُوٹے کشیدہ کاری کئے ہُوئے رنگین کپڑوں کی لُوٹ، اَور اُن کے گردن پر بیل بُوٹے والے لپٹے ہُوئے کپڑوں کی لُوٹ۔‘


اِن سَب بادشاہوں اَور اُن کے مُلکوں کو یہوشُعؔ نے ایک ہی معرکہ میں شِکست دی کیونکہ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا اِسرائیل کی خاطِر لڑے۔


مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ نے ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سپہ سالاروں سے سونا لے لیا اَور وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں بنی اِسرائیل کی یادگار کے طور پر خیمہ اِجتماع میں لے آئے۔


اَور مالِ غنیمت کو جنگ میں شریک ہونے والے سپاہیوں اَور بقیّہ جماعت کے درمیان تقسیم کرنا۔


اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے پھنسا ڈالے۔ لہٰذا اُن کا چلانا مُشکل ہو گیا۔ اَور مِصری کہنے لگے، ”آؤ ہم اِسرائیلیوں کے مُقابلہ سے ہٹ جایٔیں کیونکہ اُن کی طرف سے یَاہوِہ مِصر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات