Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 خُدا اُٹھیں، اُن کے دُشمن پراگندہ ہوں؛ اُن کے مُخالف اُن کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُدا اُٹھے۔ اُس کے دُشمن پراگندہ ہوں۔ اُس سے عداوت رکھنے والے اُس کے سامنے سے بھاگ جائیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए गीत। अल्लाह उठे तो उसके दुश्मन तित्तर-बित्तर हो जाएंगे, उससे नफ़रत करनेवाले उसके सामने से भाग जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے گیت۔ اللہ اُٹھے تو اُس کے دشمن تتر بتر ہو جائیں گے، اُس سے نفرت کرنے والے اُس کے سامنے سے بھاگ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:1
21 حوالہ جات  

جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ اُٹھیں! آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛ اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔“


اُٹھیں اَور ہماری مدد کریں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث ہمارا فدیہ دیں۔


آپ نے راحبؔ کو مقتول کی مانند کُچل دیا؛ اَور اَپنے مضبُوط بازو سے اَپنے دُشمنوں کو پراگندہ کر دیا۔


آپ کی لشکر کے شور شرابے پر اُمّتںیں بھاگ جاتی ہیں۔ اَور آپ کے اُٹھتے ہی قومیں تِتّر بِتّر ہو جاتی ہیں۔


”اِس لئے اَب اَے یَاہوِہ خُدا، تشریف لائیں، اَور اَپنی آرامگاہ میں داخل ہوں، جہاں آپ کی قُوّت کا صندُوق رکھا ہُواہے۔ اَے یَاہوِہ خُدا، آپ کے کاہِنؔ نَجات سے مُلبّس ہوں، اَور آپ کے وفادار مُقدّسین آپ کے نیک کاموں کو دیکھ کر خُوشیاں منائیں۔


نَیستان کے سرکنڈوں کے درمیان حَیوان کو، اَور سانڈوں کے گلّہ کو جو قوموں کے بچھڑوں کے درمیان ہیں، اُن کو دھمکا دیں، تاکہ عاجز ہوکر وہ چاندی کی اینٹیں لائیں۔ اُن قوموں کو پراگندہ کر دیں جو جنگ کا شوق رکھتی ہیں۔


جَب قادرمُطلق خُدا نے بادشاہوں کو مُلک میں پراگندہ کیا، تو یُوں لگا گویا کوہِ ضلمُونؔ پر برف باری ہُوئی ہے۔


لیکن اَے خُداوؔند، اَے ہماری سِپر، اُنہیں قتل نہ کریں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ میرے لوگ بھُول جائیں۔ بَلکہ اَپنی قُدرت سے اُنہیں مُنتشر کر دیں اَور اُنہیں پست کر دیں۔


آپ کا ہاتھ آپ کے سارے دُشمنوں کو پکڑ لے گا؛ آپ کا داہنا ہاتھ آپ کے حریفوں کو گرفتار کر لے گا۔


لیکن جو اُن سے عداوت رکھتے ہیں اُنہیں، وہ ہلاک کرنے میں تھوڑا بھی گُریز نہیں کریں گے۔ وہ اَپنے عداوت رکھنے والوں کے حق میں تاخیر نہیں کریں گے بَلکہ اُن سے جلد ہی بدلہ لیں گے۔


تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں، اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


تَب لوہا، مٹّی، کانسا، چاندی اَور سونا بھی ریزہ ریزہ ہو گئے اَور موسمِ گرما میں کھلیان پر پڑے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہو گئے اَور ہَوا اُنہیں اَیسے اُڑا کر لے گئی کہ اُن کا نِشان تک باقی نہ رہا۔ لیکن جو پتّھر مُورت پر گرا وہ ایک پہاڑ بَن گیا اَور ساری روئے زمین میں پھیل گیا۔


جَب تیرے محاصرہ کے دِن ختم ہُوں تو ایک تہائی حِصّہ بال شہر کے اَندر آگ میں جَلا دے اَور ایک تہائی حِصّہ شہر میں چاروں طرف تلوار سے بِکھیر دینا اَور ایک تہائی حِصّہ ہَوا میں اُڑا دینا اَور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا تعاقب کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات