Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 66:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 وہ اَپنی قُدرت سے اَبد تک سلطنت کرتے ہیں، اُن کی آنکھیں قوموں پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا بغاوت پر آمادہ لوگ اُن کے خِلاف سرکشی نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 وہ اپنی قُدرت سے ابد تک سلطنت کرے گا۔ اُس کی آنکھیں قَوموں کو دیکھتی رہتی ہیں۔ سرکش لوگ تکبُّر نہ کریں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अपनी क़ुदरत से वह अबद तक हुकूमत करता है। उस की आँखें क़ौमों पर लगी रहती हैं ताकि सरकश उसके ख़िलाफ़ न उठें। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اپنی قدرت سے وہ ابد تک حکومت کرتا ہے۔ اُس کی آنکھیں قوموں پر لگی رہتی ہیں تاکہ سرکش اُس کے خلاف نہ اُٹھیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 66:7
21 حوالہ جات  

یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛ اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔ وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛ اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔


چنانچہ یِسوعؔ نے اُن کے پاس آکر اُن سے فرمایا، ”آسمان اَور زمین کا پُورا اِختیار مُجھے دیا گیا ہے۔


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


اَے یَاہوِہ، بدکار لوگوں کی مُرادیں پُوری نہ ہونے دیں؛ اُن کے منصُوبے کامیاب نہ ہونے پائیں، ورنہ وہ مغروُر ہو جایٔیں گے۔


یَاہوِہ آسمان میں سے نیچے نگاہ کرتا ہے، اَور سَب بنی آدمؔ کو دیکھتا ہے؛


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں، بَلکہ اُس شریر سے بچائیں۔‘ کیونکہ بادشاہی، قُدرت اَور جلال، ہمیشہ آپ ہی کی ہیں۔ آمین۔


خُدا نے ایک بات فرمائی ہے، مَیں نے یہ دو باتیں سُنی ہیں: ”اَے خُدا، آپ جلیلُ القدر ہیں،


اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔ کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ سَب معبُودوں سے بڑے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے یہ اُن کے ساتھ کیا جنہوں نے بنی اِسرائیل پر ظُلم ڈھائے تھے۔“


آپ کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہے، اَور آپ کی حُکومت پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔ یَاہوِہ اَپنے سارے وعدے پُورے کرتے ہیں اَور اَپنی تمام مخلُوق پر مہربان ہیں۔


اِنسان کو نہ تو کویٔی مشرق سے اَور نہ مغرب سے اَور نہ ہی بیابان سے سرفراز کر سَکتا ہے۔


اُن دِنوں کے گزر جانے کے بعد مُجھ نبوکدنضرؔ نے اَپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھائیں اَور میرے ہوش و حواس بحال ہو گئے۔ تَب مَیں نے حق تعالیٰ کی تمجید کی۔ مَیں نے اُس کی حَمد و ثنا کی جو اَبد تک زندہ ہے۔ اُس کی سلطنت اَبدی سلطنت ہے؛ اَور اُس کی بادشاہت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات