Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 66:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 آپ نے لوگوں کو ہمارے سَر پر سوار کیا اَور ہم آگ اَور پانی میں سے گزرے، لیکن آپ ہمیں اَیسے مقام پر لے آئے جہاں فراوانی ہی فراوانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تُو نے سواروں کو ہمارے سروں پر سے گُذارا۔ ہم آگ میں سے اور پانی میں سے ہو کر گُذرے لیکن تُو ہم کو فراوانی کی جگہ میں نِکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तूने लोगों के रथों को हमारे सरों पर से गुज़रने दिया, और हम आग और पानी की ज़द में आ गए। लेकिन फिर तूने हमें मुसीबत से निकालकर फ़रावानी की जगह पहुँचाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تُو نے لوگوں کے رتھوں کو ہمارے سروں پر سے گزرنے دیا، اور ہم آگ اور پانی کی زد میں آ گئے۔ لیکن پھر تُو نے ہمیں مصیبت سے نکال کر فراوانی کی جگہ پہنچایا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 66:12
16 حوالہ جات  

میں اِسے اُن کے ہاتھ میں دُوں گا جنہوں نے تُجھے سخت اَذیّت پہُنچائی، اَور تُجھ سے کہا، لیٹ جا تاکہ ہم تیرے اُوپر سے گزریں۔ اَور تُونے اَپنی پیٹھ کو زمین بنا دیا، گویا وہ سڑک ہو جِس پر سے لوگ گزرتے ہیں۔“


اِس لیٔے ہم اُنہیں مُبارک کہتے ہیں جنہوں نے دُکھوں میں صبر کے ساتھ زندگی گُزاری۔ تُم نے حضرت ایُّوب کے صبر کا حال تو سُنا ہی ہے اَور یہ بھی جانتے ہو کہ خُداوؔند آخِر میں کِس قدر اُن پر مہربان ہُوا کیونکہ خُداوؔند رحم دِل اَور شفقت والا ہے۔


وہ شاگردوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے اَور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہو اَور فرماتے تھے، ”ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیٔے بہت سِی مُصیبتوں کا سامنا کرنا لازِم ہے۔“


”خُدا تُمہیں تنگی کے جَبڑوں سے نکال کر، ایک اَیسی کشادہ جگہ لے جاتے ہیں، جہاں تُم دسترخوان پر چُنے ہُوئے بہترین کھانوں سے لُطف اَندوز ہو سکتے ہو۔


تاکہ وہ اُنہیں موت سے چھُڑائے اَور قحط کے وقت صحیح و سالِم رکھے۔


”لیکن اَبراہامؔ نے کہا، ’بیٹا، یاد کر کہ تو اَپنی زندگی میں اَچھّی چیزیں حاصل کر چُکاہے اَور اِسی طرح لعزؔر بُری چیزیں، لیکن اَب وہ یہاں آرام سے ہے اَور تُم تڑپ رہے ہو۔


پس بادشاہ اَپنے تمام لوگوں کے ساتھ جو اُس کے پیچھے پیچھے تھے، روانہ ہُوا۔ وہ کچھ فاصلہ پر ایک جگہ رُک گیٔے۔


خُدا تُمہیں چھ آفتوں سے بچائیں گے؛ اَور اگر سات بھی ہُوں تو بھی تُمہیں چھُونے نہ پائیں گی۔


تَب نبوکدنضرؔ دہکتی ہُوئی آگ کی بھٹّی کے دروازے کے پاس پہُنچا اَور چِلّایا، ”اَے شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ، خُداتعالیٰ کے بندو، باہر نکلو اَور یہاں آ جاؤ!“ چنانچہ شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ آگ سے نکل کر باہر آ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات