Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 66:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیونکہ اَے خُدا، آپ نے ہمیں آزما لیا ہے؛ اَور ہمیں آگ میں تائی ہُوئی چاندی کی مانند پاک کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ اَے خُدا! تُو نے ہمیں آزما لِیا ہے۔ تُو نے ہمیں اَیسا تایا جَیسے چاندی تائی جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 क्योंकि ऐ अल्लाह, तूने हमें आज़माया। जिस तरह चाँदी को पिघलाकर साफ़ किया जाता है उसी तरह तूने हमें पाक-साफ़ कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کیونکہ اے اللہ، تُو نے ہمیں آزمایا۔ جس طرح چاندی کو پگھلا کر صاف کیا جاتا ہے اُسی طرح تُو نے ہمیں پاک صاف کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 66:10
11 حوالہ جات  

دیکھ، مَیں نے تُجھے صَاف تو کیا لیکن چاندی کی طرح نہیں؛ مَیں نے تُجھے دُکھ کی بھٹّی میں پرکھ لیا ہے۔


حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں، اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛ مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


چاندی کے لیٔے کُٹھالی اَور سونے کے لیٔے بھٹّی ہوتی ہے، لیکن دِل کو یَاہوِہ ہی پرکھتے ہیں۔


لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔


اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صَاف کروں گا اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ وہ میرے نام سے دعا کریں گے اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


تو تُم اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی باتوں پر غور نہ کرنا کیونکہ اِس کے ذریعہ یَاہوِہ تمہارے خُدا یہ جاننے کے لیٔے تُمہیں آزماتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھتے ہو یا نہیں۔


اَور یاد رکھو کہ اُن چالیس سالوں مَیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بیابان کی راہوں میں کِس طرح تمہاری رہنمائی کی تاکہ وہ تُمہیں حلیم بنا سکے، وہ تُمہیں آزماتے رہے تاکہ تمہارے دِل کی بات دریافت کر سکیں کہ تُم اُن کے اَحکام پر عَمل کروگے یا نہیں۔


یَاہوِہ نے بیابان میں تُمہیں کھانے کو منّا دیا جِس سے تمہارے آباؤاَجداد ناواقِف تھے تاکہ یَاہوِہ تُمہیں حلیم کرکے آزمائیں تاکہ آخِر میں تمہاری ہی خیر ہو۔


چاندی سے اُس کا مَیل دُور کر دیا جائے، تو وہ سُنار کے لیٔے برتن بنانے کے کام آتی ہے؛


وہ چاندی کو صَاف کرنے اَور اُس کی گندگی دُور کرنے والے سُنار کی مانند بیٹھے گا؛ اَور جَیسے سونے اَور چاندی کو صَاف کیا جاتا ہے وَیسے ہی وہ بنی لیوی کو صَاف کرےگا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے اَیسے لوگ ہوں گے جو راستبازی سے نذرانہ لائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات