Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 65:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 آپ زمین کا خیال رکھتے ہیں اَور اُسے سیراب کرتے ہیں؛ آپ اُسے خُوب زرخیز بنا دیتے ہیں۔ خُدا کے دریا پانی سے بھرے ہُوئے ہیں تاکہ لوگوں کو اناج مہیا ہو، کیونکہ آپ نے اَیسا ہی حُکم جاری کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تُو زمِین پر توجُّہ کر کے اُسے سیراب کرتا ہے۔ تُو اُسے خُوب مالا مال کر دیتا ہے۔ خُدا کا دریا پانی سے بھرا ہے۔ جب تُو زمِین کو یُوں تیّار کر لیتا ہے تُو اُن کے لِئے اناج مُہیّا کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तू ज़मीन की देख-भाल करके उसे पानी की कसरत और ज़रख़ेज़ी से नवाज़ता है, चुनाँचे अल्लाह की नदी पानी से भरी रहती है। ज़मीन को यों तैयार करके तू इनसान को अनाज की अच्छी फ़सल मुहैया करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تُو زمین کی دیکھ بھال کر کے اُسے پانی کی کثرت اور زرخیزی سے نوازتا ہے، چنانچہ اللہ کی ندی پانی سے بھری رہتی ہے۔ زمین کو یوں تیار کر کے تُو انسان کو اناج کی اچھی فصل مہیا کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 65:9
23 حوالہ جات  

ایک دریا ہے جِس کی نہریں خُدا کے شہر کو، یعنی اُس پاک مقام کو جہاں خُداتعالیٰ کا مَسکن ہے شاداب کرتی ہیں۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھے آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا، جو بِلّور کی مانند شفّاف تھا، جو خُدا اَور برّہ کے تخت سے نکل کر بہتا تھا۔


وہ اَپنے دِل میں اِتنا بھی نہیں سوچتے کہ ’ہم اَپنے خُدا یَاہوِہ کا خوف مانیں کیونکہ، وہ خزاں اَور بہار کے موسم میں بارش اَپنے وقت پر برساتا ہے، اَور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔‘


جَب نعومیؔ نے مُوآب کے مُلک میں یہ سُنا کہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں پر مہربان ہوکر، اُنہیں روٹی مہیا کی ہے تو وہ اَپنی دونوں بہوؤں سمیت وہاں سے اَپنے وطن جانے کی تیّاری کرنے لگی۔


اَور اِصحاقؔ نے اُس سال اُس مُلک میں جِتنی فصل بوئی اُس کا سَو گُنا پھل پایا کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی تھی۔


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔


وہ تمہاری سرحدوں پر اَمن قائِم رکھتے ہیں اَور تُمہیں اَچھّے سے اَچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتے ہیں۔


اُنہُوں نے کھیت بوئے اَور تاکستان لگائے جِن میں اَچھّی فصل پیدا ہُوئی؛


آپ سال کو اَپنی نِعمتوں کا تاج پہناتے ہیں، اَور تمہاری گاڑیاں فصل کی کثرت سے لدی رہتی ہیں۔


تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔


اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔


جزیروں نے اُسے دیکھ لیا اَور وہ خوفزدہ ہیں؛ ساری زمین پر کپکپی طاری ہے۔ وہ بڑھ کر سامنے چلے آتے ہیں؛


خُداتعالیٰ نے میری خاطِر جو نِشانات اَور عجائب کر دِکھائے اُنہیں تُمہیں بتانے میں مُجھے بےحد خُوشی ہوتی ہے۔


کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات