Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 65:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 آپ ہمیں صداقت کے مُہیب کرشموں سے جَواب دیتے ہیں، اَے ہمارے مُنجّی خُدا، زمین کے سَب کناروں اَور دُور دراز کے سمُندروں پر رہنے والے مُقدّسین کی اُمّید ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! تُو جو زمِین کے سب کناروں کا اور سمُندر پر دُور دُور رہنے والوں کا تکیہ ہے! خَوفناک باتوں کے ذرِیعہ سے تُو ہمیں صداقت سے جواب دے گا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ हमारी नजात के ख़ुदा, हैबतनाक कामों से अपनी रास्ती क़ायम करके हमारी सुन! क्योंकि तू ज़मीन की तमाम हुदूद और दूर-दराज़ समुंदरों तक सबकी उम्मीद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے ہماری نجات کے خدا، ہیبت ناک کاموں سے اپنی راستی قائم کر کے ہماری سن! کیونکہ تُو زمین کی تمام حدود اور دُوردراز سمندروں تک سب کی اُمید ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 65:5
28 حوالہ جات  

وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔


خُدا سے کہو، ”آپ کے کارنامے کیا ہی مُہیب ہیں! آپ کی قُدرت اِس قدر عظیم ہے کہ آپ کے دُشمن آپ کے سامنے عاجزی کرنے لگتے ہیں۔


”اَے اِنتہائی زمین کے سَب رہنے والو، تُم میری طرف پھرو اَور نَجات پاؤ؛ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اَور دُوسرا کویٔی اَور نہیں ہے۔


اَور سچّائی اَور حلیمی اَور راستبازی کی خاطِر شان و شوکت کے ساتھ فاتحانہ اَنداز سے سوار ہو جائیں؛ اَور اَپنے داہنے ہاتھ کو مُہیب کارنامے اَنجام دینے دیں۔


زمین کی اِنتہا تک سَب اِنسان یَاہوِہ کو یاد کریں گے اَور اُن کی طرف رُجُوع لائیں گے، دُنیا کی قوموں کے سَب خاندان اُن کے آگے سَجدہ کریں گے،


لیکن تمہارا دِل اِتنا سخت ہو گیا کہ تُم تَوبہ نہیں کرتے، لہٰذا تُم اَپنے حق میں اُس روز قہر کے لیٔے غضب کما رہے ہو، جَب خُدا کا سچّا اِنصاف ظاہر ہوگا۔


”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔


میری راستی تیزی سے قریب آ رہی ہے، اَور میری نَجات راہ میں ہے، میں اَپنے بازو (کی قُوّت) سے قوموں پر حُکمرانی کروں گا۔ جزیرے میری راہ دیکھیں گے اَور میرے بازو پر اُمّید لگائے بیٹھیں گے۔


تَب مَیں نے سَب پانیِوں پر اِختیار رکھنے والے فرشتہ کو یہ کہتے سُنا، ”اَے قُدُّوس خُدا! تو جو ہے اَورجو تھا، تو عادل ہے کہ تُونے اَیسا اِنصاف کیا؛


مَیں اِفرائیمؔ سے رتھوں کو اَور یروشلیمؔ سے جنگی گھوڑوں کو فنا کر دُوں گا، جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی۔ اَور وہ قوموں کو صُلح کی خُوشخبری دے گا۔ اَور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر زمین کی اِنتہا تک ہوگی۔


یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، اُن کی عبادت کریں گے۔


تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔


تَب یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


یَاہوِہ اَپنی سَب راہوں میں صادق ہیں اَور اَپنے تمام کاموں میں رحیم ہیں۔


اَے ہمارے مُنجّی خُدا! ہمیں بحال کریں، اَپنا غضب ہم سے دُور کریں۔


یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟


کچھ اَور لوگ جہازوں میں سوار ہوکر سمُندر میں گیٔے؛ وہ سوداگر تھے اَور زورآور سمُندروں میں مشغُول سفر رہے۔


کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛ اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔


مُبارک ہیں وہ آدمی جو آپ سے قُوّت پاتے ہیں، جِن کے دِل میں کوہِ صِیّونؔ کی زیارت کا جذبہ موجزن ہے۔


”قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’اَے میرے خادِم شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل، اُس دِن، مَیں تُجھے لُوں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’اَور اَپنی انگُشتری کا نگینہ بناؤں گا کیونکہ مَیں نے تُمہیں مُنتخب کیا ہے،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات