Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 65:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 سبزہ زاروں میں بھیڑ بکریوں کے غول پھیلے ہوتے ہیں؛ اَور وادیاں اناج سے ڈھکی ہوتی ہیں؛ وہ خُوشی کے مارے للکارتی اَور نغمہ گاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 چراگاہوں میں جُھنڈ کے جُھنڈ پَھیلے ہُوئے ہیں۔ وادِیاں اناج سے ڈھکی ہُوئی ہیں۔ وہ خُوشی کے مارے للکارتی اور گاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 सब्ज़ाज़ार भेड़-बकरियों से आरास्ता हैं, वादियाँ अनाज से ढकी हुई हैं। सब ख़ुशी के नारे लगा रहे हैं, सब गीत गा रहे हैं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 سبزہ زار بھیڑبکریوں سے آراستہ ہیں، وادیاں اناج سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ سب خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں، سب گیت گا رہے ہیں!

باب دیکھیں کاپی




زبور 65:13
17 حوالہ جات  

کیونکہ تُم خُوشی سے نکلوگے اَور سلامتی کے ساتھ روانہ کئے جاؤگے؛ پہاڑ اَور ٹیلے تمہارے سامنے خُوشی کے نغمے گائیں گے، اَور میدان کے تمام درخت تالیاں بجائیں گے۔


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


تُم زمین میں جو بیج بوؤگے اُس کے لیٔے وہ بارش بھیجے گا اَور زمین سے عُمدہ اَور کثرت سے اناج اُگے گا۔ اُس وقت تمہارے مویشی وسیع چراگاہوں میں چریں گے


وہ کس قدر پُر کشش اَور حسین ہوں گے! کہ نوجوان اناج کھا کر، اَور لڑکیاں نئی مَے پی کر صحت مند ہو جائیں گے۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


اَے یروشلیمؔ کے ویرانو، سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔


اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔


ہمارے کھتّے، ہر قِسم کی جنس سے بھرے ہوں گے۔ ہماری بھیڑیں ہزاروں کی تعداد میں بڑھیں گی، بَلکہ ہمارے کھیتوں میں وہ کیٔی گُنا زِیادہ ہو جایٔیں گی؛


مُلک میں ہر طرف کثرت سے اناج ہو؛ پہاڑیوں کی چوٹیوں پر وہ لہلہائے۔ اُس کی پیداوار لبانونؔ کی طرح بڑھے؛ اَور شہری لوگ میدان کی گھاس کی مانند سرسبز رہیں گے۔


اُن ہی سے وہ قوموں میں اَپنا نظام قائِم کرتے ہیں اَور اُنہیں کثرت سے خُوراک بہم پہُنچاتے ہیں۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛ اَے زمین، شادمان ہو؛ اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو! کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔


اَے جنگلی جانوروں، تُم مت ڈرو، کیونکہ بیابان کی چراگاہیں ہری بھری ہو رہی ہیں۔ درختوں پر پھل لگ رہے ہیں؛ اَنجیر کے درخت اَور انگور کی بیلیں اَپنی پیداوار دے رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات