Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 65:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 آپ سال کو اَپنی نِعمتوں کا تاج پہناتے ہیں، اَور تمہاری گاڑیاں فصل کی کثرت سے لدی رہتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تُو سال کو اپنے لُطف کا تاج پہناتا ہے اور تیری راہوں سے رَوغن ٹپکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 तू साल को अपनी भलाई का ताज पहना देता है, और तेरे नक़्शे-क़दम तेल की फ़रावानी से टपकते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 تُو سال کو اپنی بھلائی کا تاج پہنا دیتا ہے، اور تیرے نقشِ قدم تیل کی فراوانی سے ٹپکتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 65:11
17 حوالہ جات  

یَاہوِہ تمہاری جان کو ہلاکت سے بچا لیتے ہیں اَور تمہارے سَر پر شفقت و مَحَبّت اَور رحمت کا تاج رکھتے ہیں۔


یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛ اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔


وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔


کیا ابھی تک کوئی بیج کھتّے میں بچا ہے؟ ابھی تک انگور، اَنجیر، انار اَور زَیتُون کے درختوں میں کوئی پھل نہیں لگا ہے۔ لیکن آج ہی کے دِن سے میں تُمہیں برکت دیتا رہُوں گا۔


نادان حماقت کی مِیراث پاتے ہیں، لیکن ہوشیاروں کو علم کا تاج پہنایا جاتا ہے۔


سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


جو یَاہوِہ کے عہد کی شَریعت پر عَمل کرتے ہیں، اُن کے لیٔے اُس کی سَب راہیں شفقت آمیز اَور سچّی ہوتی ہیں۔


وہ اُن کے پانی پر اَپنے بالاخانہ کے شہتیر ٹکاتے ہیں۔ اَور بادلوں کو اَپنا رتھ بناتے ہیں اَور ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوتے ہیں۔


اگر بعض ڈالیاں کاٹ ڈالی گئیں، اَور تُم، جنگلی زَیتُون ہوتے ہویٔے بھی اُن کی جگہ پیوند ہو گئے تو تُم بھی زَیتُون کے درخت کی جڑ میں حِصّہ دار ہوگے جو قُوّت بخش روغن سے بھری ہویٔی ہے،


بادل اَپنی رطوبت اُنڈیل دیتے ہیں، اَور بنی نَوع اِنسان پر کثرت سے بارش ہوتی ہے۔


وہ اَیسا مُلک ہے جِس کی فکر یَاہوِہ تمہارے خُدا کرتے ہیں اَور سال کے آغاز سے اُس کے اِختتام تک یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نگاہیں اُس پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔


وہ رُوئے زمین پر مینہ برساتے ہیں؛ اَور کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔


آپ کی اُمّت اُس مُلک میں بس گئی، اَور اَے خُدا، آپ نے اَپنے فیض سے، مسکینوں کی ضرورتیں پُوری کیں۔


یَاہوِہ اَپنے بالا خانوں سے پہاڑوں کو سیراب کرتے ہیں؛ اَور آپ ہی کی صنعتوں کے پھل سے زمین آسُودہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات