Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 63:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तेरी शफ़क़त ज़िंदगी से कहीं बेहतर है, मेरे होंट तेरी मद्हसराई करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تیری شفقت زندگی سے کہیں بہتر ہے، میرے ہونٹ تیری مدح سرائی کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 63:3
19 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، اَپنی بے پایاں رحمت سے مُجھے جَواب دیں؛ اَور اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت سے میری طرف متوجّہ ہوں۔


اَے خُداوؔند، میرے لبوں کو کھول دیں، اَور میرے مُنہ سے آپ کی سِتائش نکلے گی۔


میں بڑی کَشمکش میں مُبتلا ہُوں: جی تو چاہتاہے کہ دُنیا کو خیرباد کہہ کر المسیح کے پاس جا رہُوں، کیونکہ یہ زِیادہ بہتر ہے؛


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے، لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛ کہرام شاید رات بھر جاری رہے، لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔


کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔


میں تمہاری اِنسانی کمزوری کے سبب سے بطور اِنسان یہ کہتا ہُوں۔ جِس طرح تُم نے اَپنے اَعضا کو ناپاکی اَور نافرمانی کی غُلامی میں دے دیا تھا اَور وہ نافرمانی بڑھتی جاتی تھی، اَب اَپنے اَعضا کو پاکیزگی کے لیٔے راستبازی کی غُلامی میں دے دو۔


تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے، اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔


کلام اَپنے ساتھ لے کر یَاہوِہ کی طرف لَوٹ آ۔ اُن سے کہہ: ”ہمارے تمام گُناہ بخش دیں اَور فضل سے ہمیں قبُول فرمائیں، تاکہ ہم اَپنے لبوں سے شُکر گزاری کی قُربانی اَدا کریں۔


اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔


مَیں نے اَپنے مُنہ سے اُنہیں پُکارا؛ اُن کی تمجید میری زبان پر تھی۔


یقیناً آپ نے اُسے اَبدی برکتیں بخشی ہیں اَور اَپنی حُضُوری کی خُوشی سے اُسے شادمان کیا ہے۔


کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،


تَب مَوشہ نے کہا، ”اَب مُجھے اَپنا جلال دِکھائیں۔“


میری جان خُدا کی بَلکہ زندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ میں کب جا کر خُدا کی خدمت مَیں حاضِر ہو سکوں گا؟


موسیقار آگے آگے ہیں اَور سازندے اُن کے پیچھے ہیں؛ اَور اُن کے ساتھ دف بجاتی ہُوئی جَوان لڑکیاں ہیں۔


شان و شوکت اُن کے سامنے ہیں؛ اَور قُدرت اَور جلال اُن کے پاک مَقدِس میں ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات