Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے بدکردارو، تُم سَب میرے پاس سے دُورہو جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ बदकारो, मुझसे दूर हो जाओ, क्योंकि रब ने मेरी आहो-बुका सुनी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے بدکارو، مجھ سے دُور ہو جاؤ، کیونکہ رب نے میری آہ و بکا سنی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:8
16 حوالہ جات  

”لیکن وہ تُم سے کہے گا، ’میں تُمہیں نہیں جانتا کہ تُم کون اَور کہاں سے آئے ہو۔ اَے بدکاروں، تُم سَب مُجھ سے دُورہو جاؤ!‘


یَاہوِہ اُن سَب کے قریب ہیں جو اُنہیں پُکارتے ہیں، یعنی اُن سَب کے قریب، جو اُنہیں سچّے دِل سے پُکارتے ہیں۔


اَے بدکردارو! مُجھ سے دُورہو جاؤ، تاکہ میں اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل کر سکوں!


اُس وقت میں اُن سے صَاف صَاف کہہ دُوں گا، ’میں تُم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اَے بدکاروں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ۔‘


یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


”تَب وہ اَپنی بائیں طرف والوں سے کہے گا، ’اَے لعنتی لوگوں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ اَور اُس اَبدی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیس اَور اُس کے فرشتوں کے لیٔے تیّار کی گئی ہے۔


اَے خُدا، کاش کہ آپ بدکار کو قتل کر ڈالتے! اَے خُونخوار لوگو! مُجھ سے دُورہو جاؤ!


اَے صِیّونؔ کے لوگو، جو یروشلیمؔ میں رہتے ہو، تُم اَب اَور نہ روؤگے۔ جَب تُم اُن سے فریاد کروگے تو وہ بےحد مہربان ہوگا اَور جوں ہی وہ تمہاری فریاد سُنے گا، تُمہیں جَواب دے گا۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،


”جا اَور حِزقیاہؔ سے کہہ، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تیری دعا سُنی اَور تیرے آنسُو دیکھے، مَیں تیری عمر پندرہ بَرس اَور بڑھا دُوں گا


”اَے یَاہوِہ یاد فرمائیں کہ مَیں آپ کے حُضُور مُکمّل جان نثاری اَور پُوری وفاداری سے چلتا رہا ہُوں اَور مَیں نے وُہی کیا ہے جو آپ کی نظروں میں دُرست ہے۔“ اَور تَب حِزقیاہؔ زار زار رونے لگا۔


میرے نالوں کو لِکھ لے؛ میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔ کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟


میری آنکھیں غم سے دھُندلا گئی ہیں؛ مُجھے ہر صورت سائے کی طرح لگتی ہے


میری زندگی سخت تکلیف میں ہے؛ میری عمر کراہتے کراہتے فنا ہو گئی؛ میری بدکاریوں کے باعث میری قُوّت گھٹ گئی، اَور میری ہڈّیاں کمزور ہو گئیں۔


آپ نے میری فریاد سُنی: میری راحت کی پُکار سے: ”اَپنے کان بند نہ کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات