Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میں کراہتے کراہتے تھک گیا؛ رات بھر رو رو کر میں اَپنا بِستر بھگوتا ہُوں اَور اَپنا پلنگ آنسُوؤں سے تربتر کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا۔ مَیں اپنا پلنگ آنسُوؤں سے بِھگوتا ہُوں۔ ہر رات میرا بِستر تَیرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मैं कराहते कराहते थक गया हूँ। पूरी रात रोने से बिस्तर भीग गया है, मेरे आँसुओं से पलंग गल गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا ہوں۔ پوری رات رونے سے بستر بھیگ گیا ہے، میرے آنسوؤں سے پلنگ گل گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:6
23 حوالہ جات  

میں مدد کے لیٔے چلاّتے چلاّتے تھک گیا ہُوں؛ میرا گلا سُوکھ گیا ہے۔ اَور اَپنے خُدا کے اِنتظار میں، میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔


دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟


اَے خُداوؔند، میری تمام تمنّاؤں کا دفتر آپ کے سامنے کھُلا پڑا ہے؛ اَور میری آہیں آپ سے پوشیدہ نہیں ہیں۔


میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔


”اِسی لیٔے مَیں رو رہا ہُوں اَور میری آنکھیں آنسُو بہا رہی ہیں۔ کویٔی بھی میرے پاس نہیں جو مُجھے تسلّی دے، یا میری رُوح کو تازہ کر دے۔ میرے بچّے مُحتاج ہو گئے ہیں کیونکہ دُشمن غالب آ چُکاہے۔“


وہ رات کو زار زار روتی ہے، اَور اُس کے رخساروں پر آنسُو ڈھلکتے ہیں۔ اُس کے تمام عاشقوں میں اَب کویٔی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سبھی دوستوں نے اُس سے بےوفائی کی؛ اَور وہ اُس کے دُشمن بَن گیٔے۔


”آج بھی میری شکایت تلخ ہے؛ میرے کراہنے کے باوُجُود، خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہوتا جا رہاہے۔


جَب میری آنکھیں خُدا کے حُضُور آنسُو بہاتی ہیں میرا دوست میری شفاعت کرتا ہے؛


اِسی طرح میرے حِصّہ میں آنے والے مہینے فُضول ہیں، اَور میری راتیں میری پریشانی کا باعث ہیں۔


اُس نے یِسوعؔ کے پاؤں کے پاس پیچھے کھڑی ہوکر رونا شروع کر دیا۔ اَور وہ اَپنے آنسُوؤں سے اُن کے پاؤں بھگونے لگی۔ اَور اَپنے سَر کے بالوں سے اُنہیں پونچھ کر، بار بار اُنہیں چُومنے لگی اَور عِطر سے اُن کا مَسح کرنے لگی۔


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


رنج سے میری آنکھیں دھُندلا گئیں۔ اَے یَاہوِہ، میں ہر روز آپ کو پُکارتا ہُوں؛ اَور اَپنے ہاتھ آپ کے سامنے دعا کے لئے اُٹھاتا ہُوں۔


”اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں، میری فریاد پر کان لگائیں، میرے رونے پر نظر کریں؛ کیونکہ مَیں آپ کے حُضُور پردیسی ہُوں، اَور اَپنے سَب آباؤاَجداد کی مانند اجنبی ہُوں۔


”میں اَپنی زندگی سے بیزار ہو چُکا ہُوں؛ لہٰذا میں دِل کھول کر شکوہ کروں گا۔ اَور تلخ رُوح کی بھڑاس نکال دُوں گا۔


اَے یَاہوِہ، سُنیں اَور مُجھ پر رحم کریں؛ اَے یَاہوِہ، میرا مددگار ہوں۔“


کیا قبر میں آپ کی شفقت و مَحَبّت، اَور فنا کے عالَم میں آپ کی وفاداری کا ذِکر ہوتاہے؟


مُردے یَاہوِہ کی سِتائش نہیں کرتے، اَور نہ وہ جو خاموشی کے عالَم میں اُتر جاتے ہیں؛


کیونکہ قبر تیری سِتائش نہیں کر سکتی، اَور موت تیری تعریف کے نغمہ نہیں گا سکتی؛ جو پاتال میں اُترگئے وہ تیری سچّائی کی اُمّید نہیں رکھ سکتے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات