Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 لَوٹ اَے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔ اپنی شفقت کی خاطِر مُجھے بچا لے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ रब, वापस आकर मेरी जान को बचा। अपनी शफ़क़त की ख़ातिर मुझे छुटकारा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے رب، واپس آ کر میری جان کو بچا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے چھٹکارا دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:4
20 حوالہ جات  

اَے ہمارے خُدا کان لگا کر سُنیں، اَور اَپنی آنکھیں کھول کر اُس شہر کی ویرانی کو دیکھیں جو آپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہم آپ سے اِس لیٔے اِلتجا نہیں کر رہے ہیں کہ ہم راستباز ہیں بَلکہ اِس لیٔے کہ آپ نہایت رحیم ہیں۔


اُٹھیں، اَے یَاہوِہ، اُن کا سامنا کریں اَور اُنہیں گرا دیں؛ اَپنی تلوار سے میری جان کو بدکار لوگوں سے بچائیں۔


تُم اَپنے آباؤاَجداد کے ایّام سے ہمیشہ میرے قوانین سے مُنہ پھراتے رہے ہو اَور اُن پر عَمل نہیں کیا۔ تُم میری طرف رُجُوع لاؤ،“ تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں رُجُوع لائیں؟‘


یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛


تَب مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھے بچا لیں!“


اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔


اَے قادرمُطلق خُدا! ہمارے پاس لَوٹ آئیں، آسمان پر سے نیچے نگاہ کریں اَور دیکھیں! اِس انگور کی بیل کی نگہبانی کریں،


میری جان کو تلوار سے بچائیں، اَور میری انمول زندگی کو کُتّوں کی گرفت سے چھُڑائیں۔


تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،


کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛ اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔


لیکن اَے یَاہوِہ، میری آپ سے یہ دعا ہے، کہ اَپنی نظرِکرم کے وقت؛ اَور اَے خُدا، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے طفیل، مُجھے جَواب دیں اَور نَجات کا یقین دِلائیں۔


میری جَوانی کے گُناہوں کو اَور میرے باغی طریقوں کو یاد نہ کریں؛ اَپنی شفقت کے مُطابق مُجھے یاد فرمائیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نیک ہیں۔


میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟ اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟


اَے خُدا، دُشمن کب تک میرا مضحکہ اُڑائے گا؟ کیا مُخالف ہمیشہ آپ کے نام پر کُفر بَکتا رہے گا؟


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا خُدا ہمیشہ تک خفا رہیں گے؟ خُدا کی غیرت کب تک آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات