Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں پژمردہ ہو چُکا ہُوں؛ اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں، میری ہڈّیاں شدید تکلیف میں مُبتلا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں پژمُردہ ہو گیا ہُوں۔ اَے خُداوند مُجھے شِفا دے کیونکہ میری ہڈِّیوں میں بے قراری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ रब, मुझ पर रहम कर, क्योंकि मैं निढाल हूँ। ऐ रब, मुझे शफ़ा दे, क्योंकि मेरे आज़ा दहशतज़दा हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے رب، مجھ پر رحم کر، کیونکہ مَیں نڈھال ہوں۔ اے رب، مجھے شفا دے، کیونکہ میرے اعضا دہشت زدہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:2
21 حوالہ جات  

چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔


میری زندگی سخت تکلیف میں ہے؛ میری عمر کراہتے کراہتے فنا ہو گئی؛ میری بدکاریوں کے باعث میری قُوّت گھٹ گئی، اَور میری ہڈّیاں کمزور ہو گئیں۔


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں نے آپ سے فریاد کی، اَور آپ نے مُجھے شفا بخشی۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛ مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا، کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔


مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛ جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔


”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔


میری کمر میں شدید درد ہے؛ اَور میرے جِسم میں ذرا بھی صحت نہیں۔


آپ کے قہر کے باعث میرے جِسم میں توانائی نہیں؛ اَور میرے گُناہ کے باعث میری ہڈّیاں سالِم نہیں۔


جَب مَیں خاموش رہا، تو دِن بھرکے کراہنے سے میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔


تَب اَبراہامؔ نے خُدا سے دعا کی اَور خُدا نے اَبی ملیخ، اُن کی بیوی اَور اُن کی خادِماؤں کو شفا بخشی اَور اُن کے اَولاد ہونے لگی


اَور حُضُور کی شہرت تمام سِیریؔا میں پھیل گئی اَور لوگ سَب مَریضوں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اَور تکلیفوں میں مُبتلا تھے، جِن میں بدرُوحیں تھیں اَور مِرگی کے مَریضوں کو اَور مفلُوجوں کو یِسوعؔ کے پاس لاتے تھے، اَور حُضُور سَب کو شفا بخشتے تھے۔


میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


کیونکہ وُہی زخمی کرتے ہیں لیکن مرہم پٹّی بھی باندھتے ہیں؛ وُہی مجروح کرتے ہیں لیکن اُن کے ہاتھ شفا بھی بخشتے ہیں۔


تَب مَوشہ نے یہ کہہ کر یَاہوِہ سے مِنّت کی، ”اَے خُدا! براہِ کرم آپ اُسے شفا دیں!“


اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“


”مُجھ پر ترس کھاؤ، اَے میرے دوستوں! ترس کھاؤ، کیونکہ خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔


کیونکہ آپ کے تیروں نے مُجھے چھید ڈالا ہے، اَور آپ کا ہاتھ مُجھ پر آ پڑا ہے۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے تنبیہ کر، لیکن اَپنے قہر میں نہیں، بَلکہ صِرف مُناسب اقدامات میں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ آپ مُجھے نِیست و نابود کر دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات