Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میرے سارے دُشمن شرمندہ اَور دہشت زدہ ہوں گے؛ وہ ناگہاں رُسوا ہوکر لَوٹ جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 میرے سب دُشمن شرمِندہ اور نِہایت بے قرار ہوں گے۔ وہ لَوٹ جائیں گے۔ وہ دفعتہ شرمِندہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मेरे तमाम दुश्मनों की रुसवाई हो जाएगी, और वह सख़्त घबरा जाएंगे। वह मुड़कर अचानक ही शरमिंदा हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 میرے تمام دشمنوں کی رُسوائی ہو جائے گی، اور وہ سخت گھبرا جائیں گے۔ وہ مُڑ کر اچانک ہی شرمندہ ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:10
23 حوالہ جات  

تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔


لیکن یَاہوِہ نہایت زبردست سُورما کی مانند میرے ساتھ ہیں؛ اِس لیٔے میرے ستانے والے ٹھوکر کھایٔیں گے اَور غالب نہ ہوں گے۔ وہ ناکام ہوں گے اَور بےحد رُسوا ہوں گے؛ اَور اُن کی بدنامی کبھی فراموش نہ ہوگی۔


مُجھے اَپنی بھلائی کا کویٔی نِشان دِکھائیں، تاکہ میرے دُشمن اُسے دیکھیں اَور شرمندہ ہوں، کیونکہ آپ نے اَے یَاہوِہ، میری مدد کی اَور مُجھے تسلّی بخشی ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ کا ہاتھ بُلند ہے، پر وہ اُسے نہیں دیکھتے۔ اُنہیں تَوفیق دے تاکہ وہ اُس غیرت کو دیکھیں جو تُجھے اَپنے لوگوں کے لیٔے ہے اَور پشیمان ہُوں؛ اَور اَپنے دُشمنوں کو اُس آگ میں بھسم ہو جانے دے جو اُن کے لیٔے رکھی گئی ہے۔


جو آدمی بار بار مُتنبّہ کئے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا، اَور اُس کا کویٔی چارہ نہ ہوگا۔


میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا، لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔“


بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا، وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛ بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔


اَچانک ہی وہ کیسے تباہ ہو گئے، اَور دہشت کے باعث بالکُل فنا ہو گئے!


میری زبان دِن بھر آپ کی راستی کے کاموں کا ذِکر کرتی رہے گی۔ کیونکہ میرے بد خواہ شرمندہ اَور رُسوا ہو چُکے ہیں۔


مُجھ پر اِلزام لگانے والے شرمندہ ہوکر فنا ہو جایٔیں؛ جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں؛ ذِلّت اَور رُسوائی کے شِکار ہوں۔


جو میری بربادی پر خُوش ہوتے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہو جایٔیں؛ جو میرے مُقابلہ میں اَپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں، وہ شرم اَور رُسوائی سے مُلبّس ہُوں۔


جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا، لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں، شرمندہ ہوں گے۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


اَے خُدا! آپ اُنہیں مُجرم قرار دیں، اُن کی سازشیں ہی اُن کے زوال کا باعث ہوں۔ اُنہیں اُن کے گُناہوں کی کثرت کے باعث خارج کر دیں، کیونکہ اُنہُوں نے آپ سے بغاوت کی ہے۔


تَب وہ اَپنے غُصّہ میں اُنہیں تنبیہ کریں گے اَور اَپنے غضب میں اُن کو یہ کہتے ہُوئے ڈرایئں گے،


رحم کرو، اِنصاف سے کام لو، ایک بار پھر سوچ لو کیونکہ میری راستبازی کا اِمتحان لیا جا رہاہے۔


”واپس جا کر میری قوم کے رہنما حِزقیاہؔ سے فرما، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تمہاری دعا سُن لی ہے اَور مَیں نے تمہارے آنسُو دیکھے ہیں۔ مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا اَور آج سے تین دِن کے بعد تُم یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤگے۔


میرا ساتھی ہی اَپنے دوستوں پر حملہ کرتا ہے؛ اَور اَپنے عہد سے دست بردار بھی ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات