Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 59:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا، سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛ کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا۔ اِسرائیل کے خُدا! سب قَوموں کے مُحاسبہ کے لِئے اُٹھ۔ کِسی دغاباز خطاکار پر رحم نہ کر۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ रब, लशकरों और इसराईल के ख़ुदा, दीगर तमाम क़ौमों को सज़ा देने के लिए जाग उठ! उन सब पर करम न फ़रमा जो शरीर और ग़द्दार हैं। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے رب، لشکروں اور اسرائیل کے خدا، دیگر تمام قوموں کو سزا دینے کے لئے جاگ اُٹھ! اُن سب پر کرم نہ فرما جو شریر اور غدار ہیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 59:5
19 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! میری دعا سُنیں؛ اَے یعقوب کے خُدا! میری طرف کان لگائیں۔


میرے دُشمنوں کو موت اَچانک آ دبائے؛ اَور وہ جیتے جی ہی پاتال میں اُتار دئیے جایٔیں، کیونکہ بدی اُن کے اَندر سکونت پذیر ہے۔


قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛ اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔


اِس لیٔے کہ جِس نے رحم نہیں کیا اُس کا اِنصاف بغیر رحم کے کیا جائے گا۔ رحم اِنصاف پر غالب آتا ہے۔


اِس کا یہ مطلب نہیں کہ خُدا کا وعدہ باطِل ہو گیا کیونکہ جتنے اِسرائیلؔ کی نَسل سے ہیں وہ سَب کے سَب اِسرائیلی نہیں۔


اَے بنی اِسرائیل، کیا تُم میرے لیٔے اہلِ کُوشؔ کی مانند نہیں ہو؟ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، کیا مَیں بنی اِسرائیل کو مُلک مِصر سے، فلسطینیوں کو مُلک کفتُور سے، اَور ارامیوں کو مُلک قیرؔ سے باہر نہیں نکال لایا ہُوں؟


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں، جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔ اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا، نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔ بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛ اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا، اَپنے لوگوں کی دعاؤں کے خِلاف خُدا کا قہر کب تک بھڑکتا رہے گا؟


میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛ سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں، اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔


تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں، اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


خُدا نے مَوشہ سے یہ بھی فرمایا، ”تُم بنی اِسرائیل سے کہنا، ’یَاہوِہ، تمہارے باپ کا خُدا یعنی اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا خُدا، نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔‘ ”اَبد تک میرا یہی نام ہے، اَور مَیں پُشت در پُشت اَور اِسی نام سے یاد کیا جاؤں گا۔


اَور وہاں یعقوب نے ایک مذبح بنا کر اُس کا نام ایل اِلُہِ اِسرائیل رکھا۔


آپ کے اِردگرد مُختلف مُلکوں کی قوموں کی جماعت ہو اَور عالمِ بالا سے آپ اُن پر حُکومت کریں؛


شاہی وُزراء، حاکم، ناظِم، مُشیر اَور سردار سَب اِس بات پر مُتّفِق رائے رکھتے ہیں کہ بادشاہ ایک فرمان جاری کرے اَور یہ حُکم دے کہ اگلے تیس دِنوں میں جو کویٔی اَے بادشاہ، آپ کے سِوا کسی اَور معبُود یا اِنسان سے کویٔی درخواست کرے، اُسے شیروں کی ماند میں پھینک دیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات