Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 59:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 مَیں نے کویٔی قُصُور نہیں کیا تو بھی وہ مُجھ پر حملہ کرنے کے لیٔے تیّار بیٹھے ہیں۔ میری مدد کے لیٔے اُٹھیں، میری حالت دیکھیں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 وہ مُجھ بے قصُور پر دَوڑ دَوڑ کر تیّار ہوتے ہیں میری کُمک کے لِئے جاگ اور دیکھ!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं बेक़ुसूर हूँ, ताहम वह दौड़ दौड़कर मुझसे लड़ने की तैयारियाँ कर रहे हैं। चुनाँचे जाग उठ, मेरी मदद करने आ, जो कुछ हो रहा है उस पर नज़र डाल।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں بےقصور ہوں، تاہم وہ دوڑ دوڑ کر مجھ سے لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ چنانچہ جاگ اُٹھ، میری مدد کرنے آ، جو کچھ ہو رہا ہے اُس پر نظر ڈال۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 59:4
13 حوالہ جات  

جاگیں اَور میرے بچاؤ کے لیٔے اُٹھیں! اَے میرے خُدا اَور میرے خُداوؔند! میری عدالت کریں۔


”اُن کے قدم خُون بہانے کے لیٔے تیز رفتار ہو جاتے ہیں؛


لہٰذا اَب تُم اَور عدالت والے مِل کر پلٹن کے سالار سے درخواست کرو کہ وہ پَولُسؔ کو تُم لوگوں کے سامنے لایٔے تاکہ اِس مُقدّمہ کی ساری تفتیش پھر سے کی جائے اَور اِس سے پہلے کہ پَولُسؔ یہاں پیش کیا جائے ہم تیّار ہیں کہ اُسے راہ میں ہی ٹھکانے لگا دیں۔“


اُن کے قدم بدی کی طرف دَوڑتے ہیں؛ اَور وہ بےگُناہ کا خُون بہانے میں بڑی عجلت سے کام لیتے ہیں۔ اُن کے خیالات بُرے ہوتے ہیں؛ اَور اُن کی راہیں تباہی اَور بربادی کی طرف لے جاتی ہیں۔


جاگو، جاگو، اَے یَاہوِہ کے بازو، طاقت کے لباس کو پہن لو؛ گذشتہ ایّام کی طرح، اَور قدیم نَسلوں کی مانند، جاگ اُٹھ۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، جِس نے اَژدہا کو آرپار چھیدا؟


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں، اَور وہ خُون بہانے کے لیٔے جلدی کرتے ہیں۔


جاگو، اَے خُداوؔند، آپ کیوں سوتے ہیں؟ اُٹھیں، ہمیں ہمیشہ کے لیٔے ترک نہ کریں۔


جو لوگ ناحق میرے دُشمن بَن گیٔے ہیں وہ مُجھ پر شادیانے نہ بجائیں؛ جو بلاوجہ مُجھ سے کینہ رکھتے ہیں وہ چشمک زنی نہ کریں۔


آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛ اَور خُونی اَور دغابازوں سے، یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔


کیونکہ مُجھے عِبرانیوں کے مُلک میں سے زبردستی لایا گیا ہے اَور یہاں بھی مَیں نے اَیسا کویٔی کام نہیں کیا جِس کے سبب سے مُجھے قَیدخانہ کی کوٹھری میں ڈالا گیا۔“


اَور یُوناتانؔ نے اَپنے باپ شاؤل سے داویؔد کی تعریف کی اَور اُن سے کہا، ”بادشاہ اَپنے خادِم داویؔد پر ظُلم نہ کریں۔ اُس نے بھی آپ کے خِلاف کوئی ظُلم نہیں کیا بَلکہ جو کچھ داویؔد نے کیا ہے اُس سے آپ کا بہت فائدہ ہُواہے۔


اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛ اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات