Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 57:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے میری جان بیدار ہو! اَے بربط اَور سِتار بیدار ہو! میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے میری شَوکت! بیدار ہو۔ اَے بربط اور سِتار جاگو۔ مَیں خُود صُبح سویرے جاگ اُٹُھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ मेरी जान, जाग उठ! ऐ सितार और सरोद, जाग उठो! आओ, मैं तुलूए-सुबह को जगाऊँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے میری جان، جاگ اُٹھ! اے ستار اور سرود، جاگ اُٹھو! آؤ، مَیں طلوعِ صبح کو جگاؤں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 57:8
11 حوالہ جات  

چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛ بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،


تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے، اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔


’جاگ، جاگ، اَے دبورہؔ! جاگ، جاگ اَور نغمہ گا! اَے بَراقؔ اُٹھ! اَے اَبی نُوعمؔ کے بیٹے اَپنے اسیروں کو باندھ لے۔‘


چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛ بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،


اَے صِیّونؔ، جاگو، جاگو، اَور طاقت کے لباس کو پہن لو۔ اَے مُقدّس شہر، یروشلیمؔ، اَپنا شان و شوکت کے لباس کو پہن لے۔ نامختون اَور ناپاک لوگ پھر کبھی تُجھ میں داخل نہ ہوں گے۔


اَے یروشلیمؔ کے ویرانو، سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔


نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،


اَور وہ یروشلیمؔ میں داخل ہُوئے اَور سِتار، بربط اَور نرسنگے لیٔے ہُوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آئے۔


تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا، جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛ میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔


تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات